کولگام 7 دسمبر 2024 ئ صحت اور طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے آج کولگام ضلع کے مالوان گاو¿ں کا دورہ کیا اور بڑے پیمانے پر عوامی شکایات کے ازالے کا کیمپ لگایا ۔ تقریب میں مقامی باشندوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقے کی دیگر ضروریات کے حوالے سے مختلف مسائل اور خدشات کا اظہار کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ سکینہ ایتو نے عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے عوامی شکایات کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا ۔
انہوں نے اجتماع کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ پورا کیا جائے گا جس کے نتیجے میں کمیونٹی کیلئے نمایاں بہتری اور فوائد حاصل ہوں گے ۔