گرینڈ فائنل میں حصہ لینے والے نوجوان اِختراع کاروںسے خطاب
اُترپردیش /11دسمبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج گریٹر نوئیڈا کی گالگوٹیاس یونیورسٹی میں ”سمارٹ اِنڈیا ہیکاتھون 2024۔ ہارڈ ویئر ایڈیشن“ گرینڈ فائنل میں حصہ لینے والے نوجوان اِختراع کاروں سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے کلیدی خطاب میں مرکزی حکومت کی طرف سے اِس اہم اَقدام کی ستائش کی جس میں اِختراع اور تعاون کے جذبے کی تقریب منانے اور ملک کے ذہین ترین لوگوں کو حقیقی دنیا کے مسائل کے لئے اَپنے تخلیقی حل تیار کرنے اور ظاہر کرنے کے لئے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا،” میں سمارٹ اِنڈیا ہیکاتھون کو تعلیمی اِداروں اور صنعتوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لئے ایک طاقتور آلہ کے طور پر دیکھتا ہوں۔
ہیکاتھون کے دوران اگلے چار دِنوں میں ملک بھر سے شرکا¿ کامیاب اِختراع کو فروغ دینے کے لئے اہم مسائل کے بیانات پر کام کریں گے۔