جموں/12دسمبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بہادر ،شجاع اور ہندوستان کے سب سے بڑے فوجی حکمت عملی کے ماہر جنرل زورآور سنگھ کو اُن کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زورآور سنگھ میموریل ایجوکیشنل اینڈ چیئرٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے گلشن گراﺅنڈ جموں میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لداخ، بلتستان، تبت میں جنرل زورآور سنگھ کی فوجی مہمات پر اِظہار خیال کیا اور ڈوگرہ سلطنت کی توسیع میں اُن کی خدمات پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،”عظیم لوگوں کی زندگی اور کام ہمیشہ دوسروں کو متاثر کرتے ہیں۔ جنرل زورآور سنگھ کی قیادت نے لاکھوں لوگوں کو ترقی کے منصفانہ راستے کے لئے متحد ہونے کی ترغیب دی۔ اُن کانظریہ¿ اور اَقدار ہمیں معاشرے کے ان طبقوں کے لئے کام کرنے کی رہنمائی کرتے ہیں جو پیچھے رہ گئے ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جنرل زورآور سنگھ جیسی عظیم شخصیات کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے گزشتہ کچھ برسوںمیں جموں و کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بات کی۔