جموں/18دسمبر2024ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ (ایس ایم وِی ڈِی ایس بی) کی 73 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ شری بلیشور رائے، ڈاکٹر اشوک بھان، شری کل بھوشن آہوجا، ڈاکٹر نیلم سرین، شری کے کے شرما، شری سریش کمار شرما اور شری رگھو کے مہتا۔ میٹنگ میں بورڈ کے ممبران مہامندلیشور سوامی وشویشورانند گری جی مہاراج ،شری بالیشور رائے، ڈاکٹر اشوک بھان، شری کلبھوشن آہوجا، ڈاکٹر نیلم سرین،شری کے کے شرما، شری سریش کمار شرما اور شری رگھو کے مہتانے شرکت کی۔ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری اور ایس ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او ایس انشول گرگ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری اور سی اِی او ایس ایم وی ڈی ایس بی کے انشل گرگ نے بھی شرکت کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ریلوے سٹیشن کٹرا ہ میں یاتری سہولیت مرکز اور بن گنگا میں یاتری سہولیت کم سٹاف رہائش کمپلیکس (شبھرا بھون) سمیت یاتریوں سے متعلق مختلف سہولیات کا اِفتتاح کیااور اُنہیں وقف کیا۔
اُنہوں نے بھون میں نئے ایگزٹ ٹریک کا اِی۔ سنگ بنیاد رکھا جس کا مقصد بھون علاقے میں رش کو کم کرنا ہے اور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ای آر پی (انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) سسٹم اورآرٹیفیشل اِنٹلی جنس سے چلنے والی چیٹ بوٹ ’شکتی”‘ سمیت شرائین بورڈ کے ڈیجیٹل اَقدامات کا بھی آغاز کیا۔ بورڈ پنچنگ کیلنڈر 2025 اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی ڈائری بھی جاری کی گئی۔
بورڈ نے اپنے ماضی کے فیصلوں کا جامع اور تنقیدی جائزہ لیا، اپنی گزشتہ میٹنگ کے بعد اُٹھائے گئے اَقدامات کی توثیق کی اور 25 اہم ایجنڈا آئٹمز کے خلاف متعدد نئے فیصلے کئے جس سے بورڈ کے کام کاج اور یاتریوں کی خدمات میں اضافے پر دُور رَس اثرات مرتب ہوں گے۔
بورڈ کے نئے اور جاری پروجیکٹوں کے سلسلے میں دُرگا بھون سے منوکمنا (بھون علاقے کے ماسٹر پلان کا ایک حصہ) تک ایگزٹ ٹریک کی تعمیر، کٹرا ہ کے گاو¿ں ہٹ میں شری شیو کھوری شرائین بورڈ کے تعاون سے ہیلی پیڈ کی ترقی، ضلع ریاسی میں مندروں کی تعمیر ، ککریال وغیرہ میں بورڈ کے میڈیکل کالج کے آپریشنل ہونے کے منصوبوں اور صورتحال کا جائزہ جیسے اہم فیصلے لئے گئے۔