سرینگر// کابینہ وزیر سکینہ ایتو کی ماسی جان گزشتہ روز انتقال کر گئیں اس سلسلے میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کی جانب سے پورے خاندان کے ساتھ ساتھ خاص وزیر سکینہ ایتو کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔اس دوران یہاں تعزیتی مجالس کے ساتھ ساتھ دعائیہ مجالس کا ہتمام کیا گیا ہے ۔اس دران مختلف طبقہ ہائے فکر بشمول ذرائع ابلاغ کے نمائندوں،ڑیچرس فورم دمہال ہانجی پورہ،اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے میر دانتر جا کر سکینہ ایتو اور باقی افراد خانہ کے ساتھ اظہارتعزیت اوریکجہتی کا اظہار کیا ۔نمائندے کے مطابق مرحومہ کا رسم چہارم آج یعنی جمعرات کو آبائی گھر واقع میر دانتر میں انجام دیا جا رہا ہے ۔





