سرینگر//پولیس اور فوج نے کپوارہ کے سرحدی تحصیل کرناہ کے ایک گاﺅں میں مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات اور اسلحہ کی بڑی مقدار کو برآمد کیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فوج نے کہا کہ انہوں نے سرحدی کپواڑہ میں منشیات کی کھیپ کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ آفوج کے چنار کورنے بتایا کہ منگل کے روز شمالی کشمیر کے دور افتادہ گایوں ٹگڈار کے امروہی کے گاو¿ں میں تقریباً چار کلو گرام منشیات، چار پستول، میگزین سمیت دیگر جنگی ساز و سامان برآمد کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ آرمی 15 کارپس کو چنار کارپس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ فوج کی یہی کارپس وادی اور لائن آف کنٹرول کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہے۔فوج کی جانب سے جاری ہوئے ایک بیان میں جانکاری دی گئی کہ جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی طرف سے چلائی گئی مشترکہ تلاشی مہم کے دوران گولہ بارود کے ساتھ منشیات برآمد کی گئی۔ یہ سرچ آپریشن ایک مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر چلایا گیا۔ فوج نے اپنے بیان میں چنار کارپس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ "چنار کورپس کشمیر کو ملی ٹنسی سے پاک رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموںو کشمیر میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے تا حال اس کارروائی میں درجنوں افراد کو جیل بیج دیا گیا ہے جبکہ منشیات کی کمائی سے حاصل کئے گئے مکان اور دیگر املاک کو بھی قرق کیا گیا ۔






