بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home کاروبار

ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ نے کاریگروں میں کانی لومز اور نمدہ ٹول کِٹس تقسیم کئے

by Srinagar Mail
16/01/2025
A A
ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ نے کاریگروں میں کانی لومز اور نمدہ ٹول کِٹس تقسیم کئے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر /16جنوری2025ئ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے آج مقامی کاریگروں کو 10 کانی لومز اور 25 خصوصی نمدہ سیٹ بلا معاوضہ تقسیم کئے ۔ یہ ایک اہم اَقدام ہے جس کا مقصد خطے کے شاندار ثقافتی ورثے کو فروغ دینا اور اِس کے روایتی دست کاروں کو بااِختیار بنانا ہے۔یہ تقریب ہینڈی کرافٹس بلاک آفس صفاکدل سری نگر میں منعقد ہوئی اور اِس کی صدارت ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر مسرت اسلام نے کی۔یہ تزویراتی اَقدام کشمیر کی صدیوں پرانی دستکاری روایات کا سپورٹ اور برقرار رکھنے کے لئے حکومت کی جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ کاریگروں کو عالمی منڈیوں میں توسیع کے مواقع حاصل کرتے ہوئے اَپنا کام جاری رکھنے کے لئے ضروری وسائل تک رَسائی حاصل ہو ۔ڈائریکٹر موصوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ،” یہ ہمارے کاریگروں کی معاشی آزادی کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ ہم اُنہیں عالمی مارکیٹ میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے درکار وسائل اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔“
کانی لومز اور نمدہ ٹول کٹس کی تقسیم کاریگروں کو اَپنی دستکاری کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گی جس سے اُنہیں اعلیٰ معیار کی روایتی مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔
تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹس سری نگر محسنہ اِرشاد نے کیا جنہوں نے اِس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم رول اَدا کیا۔
یہ اَقدام کشمیر میں دستکاری شعبے کی ترقی، اس کے منفرد ورثے کے تحفظ اور اس کے کاریگروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سری نگر کو یونیسکو کریٹیو سٹیز نیٹ ورک (یو سی سی این) کا رکن نامزد کئے جانے اور ورلڈ کرافٹس کونسل (ڈبلیو سی سی)، ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کرافٹ سٹی کے طور پر تسلیم کئے جانے کے بعد سے کشمیر نے خطے کے بھرپور فنکارانہ ورثے منانے اور اس کے تحفظ کے لئے اَپنی کوششیں تیز کی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے عوام کی حفاظت کیلئے آن لائن جعلساز ی کے خلاف

Next Post

بدھل میں پراسرار اموات،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ صحت اور پولیس کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت دی

Related Posts

جموںوکشمیر بینک ہر مشکل میں صارفین کے ساتھ کھڑا رہا ، ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او

‘سکاسٹ کشمیر کی جانب سے "وکست کرشی سنکلپ ابھیان” کے سلسلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد

‘سکاسٹ کشمیر کی جانب سے "وکست کرشی سنکلپ ابھیان” کے سلسلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

سیکرٹری نے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سیکرٹری نے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کارکردگی کا جائزہ لیا

حکومت کارسوئی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان،صارفین کا اظہار اطمنان

عام آدمی پر مہنگائی کا بڑا تمانچہ, ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

ہیرانگر کو آر ٹی سی اضافی بس سروس چلائی جائے گی ۔ ستیش شرما

Next Post
بدھل میں پراسرار اموات،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ صحت اور پولیس کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت دی

بدھل میں پراسرار اموات،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ صحت اور پولیس کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت دی

خواتین کاریگروں نے کرافٹنگ کی کامیابی میں قائدانہ رول اَدا کیا

خواتین کاریگروں نے کرافٹنگ کی کامیابی میں قائدانہ رول اَدا کیا

نائب وزیرا علیٰ نے شالامار ہسپتال کا دورہ کیا

نائب وزیرا علیٰ نے شالامار ہسپتال کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail