سرینگر /ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت کل 8 اپریل کی صبح سے 50روپے بڑھ جائے گی۔مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں دو روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 2 روپے کا اضافہ کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اس سلسلہ میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ "یہ 50روپے فی سلنڈر اضافہ اجولا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے کے لیے ہوگا اور مجموعی طور پر اجولا سے فائدہ نہیں اٹھانے والے کے لیے بھی یہ لاگو ہوگا۔ اس کا ہر 15سے30دن بعد جائزہ لیا جائے گا۔ اگر یہ رجحان پیٹرول اور ڈیزل کے معاملے میں برقرار رہتا ہے تو قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔”واضح رہے کہ یکم اپریل کو ہی سرکاری تیل کمپنیوں نے نوراتری 2025 کے دوران عوام کو ایک بڑی راحت دی تھی۔ ہر ماہ کی طرح منگل یکم اپریل کو کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔ نئے دام 1 تاریخ سے ہی نافذ العمل ہیں۔ جانکاری کے مطابق، 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بڑی تخفیف کی گئی تھی۔ وہیں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ اس سے پہلے مارچ میں ہولی سے پہلے کمپنیوں نے کمرشل گیس قیمت میں چھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کی کمی کر دی تھی، قیمتوں میں کمی اسی دن سے نافذ ہو گئی تھیں.