اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home کاروبار

خواتین کاریگروں نے کرافٹنگ کی کامیابی میں قائدانہ رول اَدا کیا

ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے دستکاروں میں شیئر سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے

by Srinagar Mail
17/01/2025
A A
خواتین کاریگروں نے کرافٹنگ کی کامیابی میں قائدانہ رول اَدا کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر /17جنوری2025ئڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر مسرت اسلام نے جموں و کشمیر میں خواتین کاریگروں کو بااِختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے سری نگر کے نور باغ علاقے میں نور آری کرافٹس پروڈیوسر کمپنی کی خواتین مالکان میں شیئر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔جہلم اینڈ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کے تحت 2020 میں قائم کیا گیا نور آری کرافٹس نہ صرف دیرپامعاش کو فروغ دیتا ہے بلکہ خطے میں خواتین کی مضبوطی اور کاروباری جذبے کو بھی اُجاگر کرتا ہے۔
پروڈیوسر کمپنی کو حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے شروع کردہ عالمی بینک کے تعاون سے بحالی کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ اس نے روایتی دستکاریوں کو بحال کرنے میں اہم رول اَدا کیا ہے جبکہ دستکاروں کے لئے مارکیٹ کے بہتر مواقع پیدا کئے ہیں۔ کمپنی مکمل طور پر خواتین کے زیر اِنتظام ہے جو علاقے میں خواتین کو بااِختیار بنانے کی ایک طاقتور علامت کے طور پر کام کرتی ہے۔
ڈائریکٹر موصوف نے اَپنے خطاب میں کاریگروں کی لگن کی سراہنا کی اور ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم شعبوں میں خواتین کے لئے مواقع بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا،”نور آری کرافٹس اور کاروباری جذبے کی ایک شاندار مثال ہے۔ حکومت کو ان اَقدامات کی حمایت کرنے پر فخر ہے جو نہ صرف ہماری روایتی دستکاریوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ خواتین کو مالی خود مختاری حاصل کرنے اور معیشت میں بامعنی حصہ اَدا کرنے کے لئے بااِختیار بناتے ہیں۔“ اُنہوں نے کاروباری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے ڈیزائنوں کو متنوع اور جدید بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
شیئر سر ٹیفکیٹ کی تقسیم دستکاروں کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو نور آری کرافٹس کی ترقی میں ان کی ملکیت اور فعال شرکت کی علامت ہے۔ یہ اَقدام اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ خواتین نہ صرف اُجرت کمانے والی ہیں بلکہ اَپنے کاروباری اِداروں میں اہم شراکت دار اور فیصلہ ساز بھی ہیں۔اِنتظامیہ سکل ڈیولپمنٹ، مالی شمولیت اور مارکیٹ تک بہتر رسائی کے ذریعے خطے کے سماجی و اِقتصادی منظر نامے کو مضبوط بنا رہی ہے۔
تقریب کا اِختتام نور آری کرافٹس کی ہاتھ سے تیار کردہ عمدہ اور شاندارمصنوعات کی نمائش کے ساتھ ہوا جس میں کشمیری دستکاری کی شاندار روایت اور اس کی خواتین کاریگروں کے تخلیقی صلاحیتوںکو اُجاگر کیا گیا۔ یہ اَقدام جموں و کشمیر کی خواتین کے لئے بڑے خواب دیکھنے اور اَپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے ایک تحریک اور ترغیب کے طور پر کام کرتا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بدھل میں پراسرار اموات،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ صحت اور پولیس کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت دی

Next Post

نائب وزیرا علیٰ نے شالامار ہسپتال کا دورہ کیا

Related Posts

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

سیکرٹری نے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سیکرٹری نے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کارکردگی کا جائزہ لیا

حکومت کارسوئی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان،صارفین کا اظہار اطمنان

عام آدمی پر مہنگائی کا بڑا تمانچہ, ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

ہیرانگر کو آر ٹی سی اضافی بس سروس چلائی جائے گی ۔ ستیش شرما

جموں وکشمیر ملک گیر ”واٹر شیڈ یاترا“ میں شامل ہوگا

جموں وکشمیر ملک گیر ”واٹر شیڈ یاترا“ میں شامل ہوگا

ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ نے کاریگروں میں کانی لومز اور نمدہ ٹول کِٹس تقسیم کئے

ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ نے کاریگروں میں کانی لومز اور نمدہ ٹول کِٹس تقسیم کئے

Next Post
نائب وزیرا علیٰ نے شالامار ہسپتال کا دورہ کیا

نائب وزیرا علیٰ نے شالامار ہسپتال کا دورہ کیا

حکومت ہند کے پاس جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے ایک سال کا عرصہ کافی ہے :وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

کیا مجھے حکومت ہند کےساتھ لڑائی کا انتخاب کرنا چاہئے،جب اسکی کوئی ضرورت نہیں ؟ : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

راجوری کے بدھل گاﺅںمیں6ہفتوں سے جاری پُراسراروباءکا قہر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail