سرینگر//جنوری : جموں وکشمیر میں بھی معراج العالم کی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی منائی جارہی ہے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ زائرین کی سہولیات کے بہترین اقدامات اٹھائے گئے ہیںسب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔زائرین کی سہولیات کے لئے جموںو کشمیر سرکار نے پہلے ہی انتظامات کو حتمی شل دی ہے جبکہ نائب وزیر اعلیٰ نے یہاں درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اس سلسلے میں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں معراج العالم کی مناسبت سے خصوصی مجالس کا انعقاد کیاجا رہا ہے ۔اس سلسلے میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے پیغمبر اسلامکی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ جبکہ نعت خوانی کے محفلوں کو بھی آراستہ کیا جائے گا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر جاری رہنے والی پرنور اور پروقار شب خوانی کی تقریبات میں سردی کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں عاشقان رسولوعظ و تبلیغ، درودواذکار ، ختمات المعظمات اور نعت و منقبت میں محو رہے۔اس دن کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہورہیہے، جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول (ص) نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔درگاہ حضرت بل میں عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے۔ درگاہ حضرت بل میں نماز کے اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وزن نے شرکت کی اور موئے پاک کا دیدار کیا۔شب خوانی کی مجالس آثار شریف شہری کلاش پورہ، پنجورہ، صورہ،حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ چرار شریف اور دوسری عبادگاہوں میں بھی منعقد ہوئیں۔ جبکہ صوبہ جموں بالخصوص خطہ چناب و پیر پنچال اور خطہ لداخ کے لیہہ، کرگل اور دراس میں بھی معراج العالم کے سلسلے میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل،بجلی ،پینے کا صاف پانی،طبی ،ٹرانسپورٹ ،صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔عقیدتمندوں کو درگاہ تک لانے اور لے جانے کے لئے اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) نے دیر رات تک ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب رکھی تھی۔