جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

حکومت جموں کو مذہبی سیاحتی سرکٹ کے طور پر ترقی دے گی ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سیاحت، ورثہ اور یاترا کے فروغ کے ذریعے جموں کی معیشت کومستحکم کرنے کی کوششیں

by Srinagar Mail
05/03/2025
A A
حکومت جموں کو مذہبی سیاحتی سرکٹ کے طور پر ترقی دے گی ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/04مارچ2025ئ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں کے مذہبی سیاحتی سرکٹ کو فروغ دینے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ خطے کی معیشت کو مضبوط کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ، جن کے پاس سیاحت کا قلمدان بھی ہیں ،نے قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے یودھویر سیٹھی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جموں کے تمام سیاحتی اثاثوں کو اُجاگر کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا،”محکمہ جموں یاترا سرکٹ کی ترقی کے لئے سرگرمی سے کام کر رہا ہے ۔ میں نے ایک کروڑ سے زیادہ ماتا ویشنو دیوی یاتریوں سے بارہا اِس بات پر زور دیاہے۔ اگر ان میں سے دس سے پندرہ فیصدکو بھی جموں کے دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی ترغیب دی جائے تو اِس سے خطے کو کافی فائدہ ہوگا۔ تاہم، ہم ابھی تک اس ہدف کو حاصل نہیں کر سکے ہیں۔“اُنہوں نے اعتراف کیا کہ اہم چیلنج جموں کے زیارت گاہوں کے بارے میں جامع معلومات کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا ،” ہمارا مقصد تین روزہ، چار روزہ اور سات روزہ یاترا کے دوروں کے لئے منظم سفرنامے تیار کرنا اور انہیں مو¿ثر طریقے سے فروغ دینا ہے۔ ہم تجارتی اور سیاحتی میلوں میں تشہیری مواد کی وسیع پیمانے پر تقسیم کو یقینی بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کیاجاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے کشمیر سے براہ راست ٹرین رابطہ اور جموں کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی۔امرتسر۔کٹراہ ایکسپریس وے کے اثرات اور ان سے مقامی سیاحت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہا،”یہ خدشہ ہے کہ ریلوے کا دائرہ کٹرا ہ سے آگے سری نگر اور بارہمولہ تک بڑھنے اور ایکسپریس وے کے باعث جموں شہر کو بائی پاس کئے جانے سے یہاں کی سیاحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لیکن صرف سیاحتی مقامات کو ترقی دینا کافی نہیں ہے۔ جموں کے تاریخی ورثے، آنے والی جموں جھیل اور جموں چڑیا گھر جیسے مقامات اہم پُرکشش مقامات ہیں، لیکن انہیں بہتر تشہیر اور مرئیت کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے۔“
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت جموں کو ایک ممتاز مذہبی سیاحتی مقام بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ اِس میں یاترا مقامات پر بنیادی سہولیات کی بہتری، بہتر مواصلاتی نظام اور متعلقہ اِداروں کے ساتھ تعاون شامل ہے تاکہ سیاحوں کے لئے ایک بہتر سفری تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔
اُنہوں نے کہا،”ہمیں ان مقامات کو ایک منفرد پہچان دینی ہوگی اور ان کی مو¿ثر تشہیر کرنی ہوگی۔ یہ سچ ہے کہ اَب تک مناسب تشہیر نہیں کی گئی لیکن ہم اِس سے نمٹنے کے لئے پُرعزم ہیں۔“
اِس سے قبل وزیر اعلیٰ نے رُکن قانون ساز اسمبلی کے ایک سوال کے جواب میںجموں شہر میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں محکمہ سیاحت کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے ایوان کو مطلع کیا ،”ریاستی کیپکس بجٹ اور ”سودیش درشن سکیم “کے تحت کئی منصوبے عملائے گئے ہیں۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وادی میں بارشوں اور برف باری کا تازہ مرحلہ

Next Post

گریز ایک سیاحتی مقام کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
گریز ایک سیاحتی مقام کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گریز ایک سیاحتی مقام کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

بیروہ حلقہ میں 24 واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ہوئیں۔ جاوید احمد رانا

بیروہ حلقہ میں 24 واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ہوئیں۔ جاوید احمد رانا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail