سرینگر//ترال کے پنیر جاگیر نامی گاﺅں میں جمعرات کو اس وقت کہرام مچ گیا جب علاقے میں ایک مزدور سلیب کا خامہ کھولنے کے دوران نیچے آگیا اور شدید زخمی ہو گیا ۔اس دوران اگر چہ انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق خورشید احمد حجام عبد الرحمان ساکن پنیر جاگیر ترال اپنے ہی گاﺅں میں کسی کے ساتھ مزدوری پر تھا اور سلیب کھولنے کے دوران اچانک سلیب اوپر سے آئی اور وہ نیچے دب گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا اس دوران اگر چہ نوجوان کو نکالنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گیا ۔مرحوم پیشے سے ایک مزدور تھا جس کے دو چھوٹے بچے اور اہلیہ ہے۔جب گاوں میں نوجوان کے موت کی خبر پھیل گئی تو یہاں قیامت صغربرپا ہوا ،۔