جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سرحدی علاقوں میں سیاحت بحال ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Srinagar Mail
10/03/2025
A A
سرحدی علاقوں میں سیاحت بحال ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/10مارچ2025ئ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی سے سرحدی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ہیں۔وزیر اعلیٰ جن کے پاس سیاحت کا قلمدان بھی ہے، نے رُکن قانون ساز سجاد شفیع کی جانب سے اَپنے حلقہ اوڑی کے بارے میں اُٹھائے گئے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ ایل او سی او رسرحد پر جنگ بندی کے بعد سرحدی علاقے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں۔ اس لئے خطے میں موجودہ امن کی وجہ سے سیاحت میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا، ”یہ سچ ہے کہ اوڑی میں سرحدی سیاحت کے وسیع امکانات ہیں۔ سیاح اوڑی جیسے علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور امن سیتو اور دیگر خوبصورت مقامات کا دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ ہماری ترجیح ان علاقوں میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔“اُنہوں نے رُکن اسمبلی کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لگاما سے بابا فرید گرکوٹ اوڑی حلقہ میں زِپ لائن یا کیبل کار پروجیکٹ کے قیام کے امکان کا جائزہ سیاحت محکمہ لے گا لیکن فی الحال ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ رستم اور نمبلہ آبشار جیسے مقامات کو ”بارڈر ٹوراِزم پروگرام“ میں شامل کرنے پر مستقبل میں غوروخوض کیا جائے گا بشرطیکہ یہ ممکن ہو اور وسائل دستیاب ہوں۔اُنہوں نے مہم جو سیاحت کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ بیجھم اور لمبر آبشار،لمبر وائلڈ لائف سینکچری اپنی مہماتی خصوصیات کی وجہ سے سیاحوں کو اَپنی طرف راغب کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی محکمہ نے ان علاقوں کی مجموعی ترقی کے کئے متعدد کئی اقدامات کئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ اگرچہ محکمہ براہ راست پیراگلائیڈنگ سرگرمیاں نہیں چلاتا، لیکن پرائیویٹ ایڈونچر ٹوراِزم آپریٹروںکے ذریعے اس کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔
مزید برآں، خواہشمند ٹرینروں کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اور فزیبلٹی سروے کے بعدپیرا گلائیڈنگ کی اِجازت دی جاتی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کیمپنگ سہولیات کے بارے میں بتایا کہ محکمہ سیاحت دریائے جہلم کے کنارے گنتمولہ ریزروائرمیں کیمپنگ کالونیوں کے قیام کے لئے سہولیت فراہم کرتا ہے اور اِجازت دیتا ہے ۔
حکومت نے پہلے ہی بارہمولہ سے سلام آباد، اوڑی جانے والے سیاحوں کے لئے اہم سیاحتی سہولیات تیار کر لی ہیں جن میں کھڈین یار پارک کی ترقی، بونیار میں ایک سیاحتی کیفے ٹیریا اورٹی آئی سی،اوڑی کے سلام آباد میں ایک سیاحتی کیفے ٹیریااور سلام آباد میں ایک ٹورسٹ ریسپشن سینٹر کی ترقی شامل ہے۔اِس کے علاوہ ایکو پارک کھڈین یار میں تبادشدہ کیفے ٹیریا کی تعمیر نو کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نومبر 2024ءمیں 365 میڈیکل اَفسران کی تقرری اور 181 بھرتی کے مراحل میں ہیں ۔ سکینہ اِیتو

Next Post

کٹھوعہ شہری ہلاکتوں،گلمرگ فیشن شواورممبراسمبلی بنی پرمبینہ حملے کو لیکر جموں وکشمیر اسمبلی میں ہنگامہ

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
کٹھوعہ شہری ہلاکتوں،گلمرگ فیشن شواورممبراسمبلی بنی پرمبینہ حملے کو لیکر جموں وکشمیر اسمبلی میں ہنگامہ

کٹھوعہ شہری ہلاکتوں،گلمرگ فیشن شواورممبراسمبلی بنی پرمبینہ حملے کو لیکر جموں وکشمیر اسمبلی میں ہنگامہ

ممبر اسمبلی رفیق احمد نائیک نے اسمبلی میں سیٹلمنٹ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا

ممبر اسمبلی رفیق احمد نائیک نے اسمبلی میں سیٹلمنٹ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا

ایوان میں اسکولی تعلیم ،اعلیٰ تعلیم ،طبی تعلیم ،صحت سہولیات اور سرکاری طبی مراکز کی حالت کے بارے میں ارکان اسمبلی کے توجہ طلب سوالات وخدشات طلبہ کے باہری ریاستوں وبیرون ملک جاکرتعلیم پر لاکھوں کروڑوں خرچ کرنے کامعاملہ اُجاگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail