سیاحت سے متعلق 93.91 لاکھ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے تعمیراتی کام مکمل
جموں/15مارچ2025ئوزیر برائے زرعی پیداوار جاوید احمد ڈار نے آج کہا کہ کپواڑہ ضلع کا کیرن علاقہ حالیہ دنوں میں ایک نئے سیاحتی مقام کے طور پر اُبھرا ہے اور یہاں 93.91 لاکھ روپے کے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں۔وزیر موصوف وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے رُکن قانون ساز اسمبلی میر سیف اللہ کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔