سید اعجاز
ترال//ڈسٹرکٹ ڈیو لوپمنٹ کونسل ممبر(ڈی ڈی سی) ترال وچیر مین ضلع اسٹیڈنگ کمیٹی صحت و تعلیم ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے اسملی میں ترال گزشتہ روز ترال کے حوالے سے شعبہ صحت میں خالی اسامیوں کے سوال کے جواب کے حوالے سے سرکار کے جواب پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا اسمبلی میں مختلف محکموں کی جانب سے جو جواب سوالوں کے دئے گئے ہیں وہ مطمئن کرنے والے نہیں تھے ۔وہ ترال میں ایک جائزہ میٹنگ کے بعد ترال میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کررہے تھے انہوں نے بتایا اسمبلی میں ترال کے شعبہ صحت میںخالی اسامیوں کے حوالے سے وزیر صحت کا جواب مایوس کن ہے انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے بھی خالی اسامیوں کے حوالے سے سب ضلع میں خالی اسامیوں کے حوالے سے جانکاری جمع کر رہا ہے ۔ انہوں نے اسمبلی میں قیمتی وقت کو ضائع کرنے والے ممبران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔