سید اعجاز
سرینگر /نیشنل ہاویز اتھارٹیز آف انڈیا کے پروجیکٹ ڈائر ایکٹر کشمیرنے بتایا بہترین سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حادچات کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا قاضی گنڈ سے سرینگر تک حادثات کو روکنے کے متعدد مقامات پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا گالندر سے ڈانگر پورہ سرائے تک42کلو میڑ لمبا رنگ روڑ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید ہے ایک انٹرویو میں نیشنل ہائی ویز کے پروجیکٹ دائر ایکٹر کشمیر امرش ایم منکرنے بتایا قومی شاہراہ کی تعمیر سے جہاں سفر میں آسانی ہوئی وہی دوسری جانب کشمیر آنے والے لوگے یا یہاں سے باہر جانے والے شاہراہ پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا شاہراہ کی تعمیر سے وادی کی اقتصادیات میں اضافہ ہوا ہے سیاحوں کی تعداد بڑ گی جو اچھی بات ہے ۔انہوں نے بتایا بہترین رابط سڑکوں کے دوران اکثر گاڑی چلانے والے گاڑیوں کا رفتار بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے بد قسمتی سے کچھ مقامات پر حادثات رونما ہوتے ہیں ۔پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نے بتایا ملک میں سالانہ1.5لاکھ لوگ سڑک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا ہم نے کشمیر میںقاضی گنڈ سے سرینگر تک متعدد مقامات پر حادثات کو روکھنے کے لئے الگ الگ نوعیت کے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں کئی مقامات پر سڑک کو پارکرنے کی جگہوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ پر سوشل فارسٹری اور سری کلچر محکمے کی جانب سے پودے بھی لگائے جاتے ہیں۔پائی ویزکے پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نے بتایارنگ روڑ کا پہلا مرحلہ کو گالندر سے ڈانگر پورہ سرائے تک42کلو میٹر لمباہے اکتو بر مہینے میں مکمل ہونے کی امید ہے انہوں نے کہا اب تک70فیصد سے زیادہ کام ہوچکا ہے ۔