سید اعجاز
سرینگر /وادی کشمیر میں جمعہ کی شام ہلکی بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلی ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع کے شوپیان اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جبکہ فصلوں خاص کر باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کشمیر متعدد علاقوں میں جمعہ کے روز شام کے وقت تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارشیں بھی ہوئی ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے بل پورہ،کریوا شاداب،گنو پورہ،کے ساتھ باقی ملحقہ علاقوں میں کچھ منٹوں کی ژالہ باری نے فصلوں کو اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔علاقے سے تعل رکھنے والے کچھ لوگوں نے یہاں جمع ہوئے اولے کے فوٹوبھی سوشل میڈیا پر شیرکیا تھا۔اس دوران وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں بھی ژالہ باری کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتطار ہے