سرینگر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو پہلگام حملے میں ملوث ہر دہشت گرد کو پکڑنے کا عزم کیا اور کہا کہ ان سب کو اس گھناو¿نے فعل کے لیے جوابدہ بنایا جائے گا۔شاہ نے زور دے کر کہا کہ نریندر مودی حکومت کسی دہشت گرد کو نہیں بخشے گی۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق پہلگام میں جس نے بھی بزدلانہ حملہ کیا ہے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ہر ایک مجرم کو پکڑیں گے،” انہوں نے یہاں آسام کی بوڈو برادری کے بزرگ اوپیندر ناتھ برہما کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں کہا اور ایک سڑک کا نام ان کے نام پر رکھا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا، ”اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ اس طرح کے بزدلانہ حملے سے بچ جائیں گے تو وہ غلط ہے، یہ نریندر مودی کی حکومت ہے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔“شاہ نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس لعنت کا مکمل صفایا نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ آپ 26 لوگوں کو مار کر جیت گئے ہیں آپ میں سے ہر ایک کو جوابدہ بنایا جائے گا۔اس تقریب میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بوڈو لینڈ علاقائی کونسل کے چیف ایگزیکٹو ممبر پرمود بورو سمیت دیگر نے شرکت کی۔22اپریل کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام کے قریب ایک گھاس کے میدان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔









