سید اعجاز
ترال//جموںو کشمیر کی ٹریفک ونگ نے سنیچر کے روز سومواسٹینڈ ترال میں ایک مفت طبی کیمپ منعقد ہوا ہے جس دوران سٹینڈ سے وابستہ ڈارئیوروں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ۔اس کیمپ میں ماہرین امراض چشم کی ایک ٹیم کو یہاں انہوں نے ساتھ لایا تھا جنہوں نے یہ معائنہ انجام دیا ہے ۔پلوامہ،شوپیان اور اننت ناگ اضلاع کے ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی مشتاق احمد نے بتایا کہ عمر بڑنے کے ساتھ ساتھ انسانی کے جسم میں تبدیلی آنا قدرتی بات ہے انہوں نے بتایا اس کیمپ اگر کسی ڈرائیور کے آنکھ میں کوئی مسئلہ سامنے آئے گا اس کے لئے باضابط طور ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہر ضلع میں دو دو ماہ کے بعد اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ڈارئیوروں کے دیگر درپیش جائز مسائلہ کو ٹریفک محکمے کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔