سری نگر:۹۱، اپریل: : گزشتہ 24گھنٹوں سے خطہ پیرپنچال کے آرپار جاری موسلا دار بارشوں ،تیز ہواﺅں اوربالائی علاقوںمیں تازہ برف باری کے بیچ موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ہفتہ کی سہ پہر خبردارکیاکہ اگلے 6سے8گھنٹوں کے دوران اننت ناگ ،بڈگام ،بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،ڈوڈہ،گاندربل ،جموں ،کشتواڑ ،کولگام ،کپوارہ ،پونچھ ،پلوامہ ،رام بن ،ریاسی ،شوپیان ،،سری نگر اور اودھم پوراضلاع میں گرج چمک کیساتھ موسلا داربارشوں ،تیز ہواﺅں،بجلی کڑکنے ،اورژالہ باری کاقومی امکان ہے ۔انہوںنے موسم کی خطرناک صورتحال کے حوالے سے صوبائی کمشنر کشمیر کو ایک تفصیلی مکتوب کیساتھ پیشگی مطلع کردیاہے ۔اس دوران کشمیر وادی ،وادی چناب،خطہ پیرپنچال اور جموں صوبے کے دیگر اضلاع میں جمعہ کی شام اور دیر رات شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کی شام تک جاری تھا۔ادھر سنگرامہ سوپورمیں سری نگربارہمولہ شاہراہ پراسوقت دہشت پھیل گئی ،جب یہاں شاہراہ کے کنارے آسمانی بجلی بجلی ،تاہم خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرمیں جمعہ کو شام دیر گئے شروع ہونے والی تیز بارشوں ،شدیدژالہ باری اور آندھی نما ہواﺅںنے ضلع بارہمولہ کے کنڈی ونارواﺅ علاقوں ،رفیع آباد کے بالائی علاقوں کنگن گاندربل ،شوپیان ،کولگام اور راجوری میں املاک اور پھلوں وفصلوںکو بھاری نقصان پہنچادیا۔ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں پھل دار درختوںکی شاخیں اور فصلیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ کالاکوٹ راجوری میں درجنوں رہائشی مکانات اور اسکولی عمارات کو نقصان پہنچاہے ۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، شمالی کشمیر کے گلمرگ میں 35.2 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے بعد جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں33.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 20 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں27.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں18.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جموں ڈویڑن میں بٹوٹ میں15.4 ملی میٹر بارش ہوئی جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔شوپیان ،کولگام،بارہمولہ ،گاندربل،راجوری اضلاع کیساتھ ساتھ اور دیگرکئی علاقوںمیں پھل داردرخت اور سبزیاں ملیا میٹ ہوکررہ گئی ہیں جبکہ املاک کوبھی بھاری نقصان پہنچاہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت گرج چمک کیساتھ تیز ومتواتر بارشیں ہونے کیساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں، کچھ علاقوں میں اولے پڑے جس سے باغات کی پیداوار کو نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تک بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا امکان ہے، الگ تھلگ اور بکھرے ہوئے مقامات پر درمیانے سے بھاری بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔پیر کے روز موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کو سوموار تک کام معطل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور خطرناک جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ یا مٹی کے تودے گرنے یا پتھر برسانے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ہفتہ کی سہ پہر خبردارکیاکہ اگلے 6سے8گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرکے17اضلاع بشمول اننت ناگ ،بڈگام ،بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،ڈوڈہ،گاندربل ،جموں ،کشتواڑ ،کولگام ،کپوارہ ،پونچھ ،پلوامہ ،رام بن ،ریاسی ،شوپیان ،،سری نگر اور اودھم پوراضلاع میں گرج چمک کیساتھ موسلا داربارشوں ،تیز ہواﺅں،بجلی کڑکنے ،اورژالہ باری کاقومی امکان ہے ۔انہوںنے صوبائی کمشنرکشمیر کو مطلع کیاکہ 18اپریل سے جموں وکشمیر فعال مغربی ہواﺅںکے زیراثر ہے ،اور اگلے کم سے کم اڑتالیس گھنٹے تک موسمی صورتحال یونہی پیچیدہ اور ابتررہنے کاامکان ہے ۔ڈائریکٹر موسمیاتی مرکز سری نگر ڈاکٹر مختار احمد نے صوبائی کمشنر کشمیرکو ارسال کردہ مکتوب نما ایڈوائزری میں خبردارکیاہے کہ کشمیر وادی اور خطہ پیرپنچال کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہونے کیساتھ موسلا دار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے جبکہ اس دوران کچھ علاقوںمیں 40سے50اورکچھ علاقوںمیں 60سے70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا ابھی امکان ہے ۔انہوںنے صوبائی کمشنر کو صلاح دی ہے کہ 21اپریل تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات اُٹھائے جائیں