شوپیان/21اپریل2025ئسیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج محمد اعجاز اسد نے آج ضلع شوپیان کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان ششیر گپتا کی موجودگی میں مالی برس 2024-25 ءکی طبعی و مالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سیکرٹری موصوف نے ضلع میں تعمیر شدہ 94 کمپوزٹ گڑھوں کی فعالیت کا جائزہ لیا اور بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ عوام کو کمپوسٹ بنانے اور اس کی مارکیٹنگ سے آمدنی حاصل کرنے کے طریقوں کی تربیت دی جائے۔اُنہوں نے ضلع کے امرت سرووروں کو صاف ستھرا رکھنے اور انہیں مقامی تفریحی و پکنک مقامات کے طور پر ترقی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سیکرٹری نے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ دیرپا اثاثے بنانے کو ترجیح دی جائے اور دیہی ترقی کے تمام اشاریوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔اُنہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے سائنسی طریقے سے کوڑا کرکٹ جمع اور ٹھکانے لگانے ، مناسب علیحدگی پروٹوکولز اور دیہی بنیادی ڈھانچے کے مو¿ثر استعمال کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں پنچایت گھر کی تعمیر، نتائج میں بہتری، پی ایم اے وائی کی نئی رجسٹریشنز اور بروقت ادائیگیوں کی تقسیم شامل ہیں۔