سری نگر/02مئی2025ئمشن ڈائریکٹرجل جیون مشن خورشید احمد شاہ نے آج ایک منعقدہ میٹنگ میں راجوری ضلع میں مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف اِنجینئر جل شکتی (پی ایچ اِی) محکمہ جموں، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر ہائیڈرولک سرکل راجوری، فیلڈ ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو اِنجینئروں(اے اِی اِی) اور جونیئر اِنجینئروں (جے اِی) کے علاوہ میکنیکل وِنگ کے اَفسران نے بھی شرکت کی۔