سید اعجاز
ترال´ //کھاسی پورہ ترال سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں نے بتایا ان کے گاﺅں میں گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قل چل رہی ہے جس کے نتیجے میں انہیں طرح طرح کے پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے پہلے گاوں میں بہتر انداز میں ہر ایک کو پانی پہنچتا تھا تاہم بعد میں گزشتہ سال نومبر دسمبر سے خشک سالی کے بعد سپلائی کم ہونے لگی ہے جبکہ پانی کا دباو بھی نہیں ہے ادھر محکمے نے بتایا بستی میں تین روز کے اندر اندر پانی کی قلت کو دور کرنے کا یقین دلایا ہے۔مقامی لوگوںنے بتایا اب انہیں صبح و شام دو دو گھنٹوں کے لئے پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن اکثر لوگ پانی میں دباو نہ ہونے کی وجہ سے اس پانی کو حاصل کرنے یا جمع کرنے سے رہ جاتے ہیں انہوں نے بتایا حالیہ بارشوں کے بعد کافی حد تک قلت پر قابو پا لیا گیا تھا تاہم اب پھر وہ صورتحال ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا نہرکے نذدیک لاکھوں روپے کی مالیت سے اسی بستی کے لئے واٹر سپلائی سکیم تعمیر کی گئے جو مکمل بھی ہوئی لیکن لوگ مسلسل انتظار میں ہیں کہ انہیں کب پانی فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کئی بار مسئلے کو محکمے کی نوٹس میں بھی لایا تاہم تا حال معاملہ جو ں کا تُوں ہے ۔اس حوالے سے محکمہ جل شکتی کے جونئیرانجینئر عبد ل احد شاہ نے تصدیق کی ہے کہ محکمے کی میکنکل ونگ ایک بار وہاں کیبل بچھائے دوسرے دن ہم پانی کی سپلائی کو چالوں کریں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ تین روز کے اندر اندر بستی کو پانی فراہم کیا جائے گا۔