سرینگر /وزیر اعظم نرندر مودی نے کہا ہے کہ اگر اب دشمن نے بھارت پر دہشت گردانہ حملہ کیا تو دشمن کو اسکی بڑی قیمت چکانی پڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس بارے میں دنیا کو بتا دیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سندور ختم نہیں ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بنگال میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اب ہم نے دنیا کو بتادیا ہے کہ بھارت پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تو دشمن کو اسکی قیمت چکانی پڑے گی ۔مودی نے زور دیکر کہا ہے کہ ”پاکستان گھر میں گھس کر کے 3بار مارا ہے۔اور دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جن کے مارے میں پاکستان نے سوچا تک بھی نہیں تھا۔دہشت کو پالنے والے پا کستان کے پاس دنیا کو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہے جب سے ان کا وجود ہوا تب سے انہوں نے آنتک کو پالا ہے ۔مودی نے کہا ہے کہ ہم شکتی کو پوجنے والے لوگ ہیں بنگال ٹائگر کی سرزمین سے 140کروڑ بھارتیوں کا اعلان ہے کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوںکہا ہے کہ اس نے1947کے تقسیم کے بعداس نے بھارت پر دہشت گرد حملہ کیا ۔جب سیدھا جنگ لڑی جاتی ہے تو اس کی ہار طے ہوتا ہے اس کو مںہ کی کھانی پڑتی ہے ۔