جموں/09جون2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج جموں میں جسمانی طور خاص اَفراد(دیویانگ جن) کے لئے اِمدادی آلات کی بڑے پیمانے پر تقسیم مہم کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر جموں کی طرف سے شروع کئے گئے اس نیک اقدام کی ستائش کی جو دو اہم مرکزی معاونت والی سکیموں راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وِی وائی) اور خصوصی افراد کے لئے امدادی آلات کی خریداری/فٹنگ کے لئے امداد( اے ڈِی آئی پی) کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ اِن سکیموں کا مقصد بزرگ خصوصی اَفراد کی زِندگی کو بہتر اور دیویانگ جن کو بااِختیار بنانا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”میرا پختہ یقین ہے کہ جسمانی طور خاص اَفراد میں خصوصی صلاحیتیں ہوتی ہیں اوروہ منفرد طاقت اور نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ میں ان کی غیر معمولی ہمت، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور معاشرے کے لئے ان کی ہمدردی کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔میں دیویانگ جن کو یقین دِلاتا ہوں کہ اِنتظامیہ ہر شعبہ¿ زِندگی میں برابری اور یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے اور حقوق، رسائی اور وقار کے معاملے میں ان کے ساتھ ہمیشہ مساوی سلوک کیا جائے گا۔“اُنہوںنے حکام کو ہدایت دی کہ وہ شمولیت کو فروغ دیں اور جدید ٹیکنالوجی کی دُنیا میں عملی حل سے فائدہ اُٹھائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”میں ہمیشہ سے ایک ہمدرد معاشرہ بنانے کا خواب دیکھتا رہا ہوں اور دیویانگ جن کی فلاح و بہبود اور بحالی میری اوّلین ترجیح ہے۔ اُن کی زِندگی میں عزت و وقار کی بحالی اور ہر شعبے میں شرکت کو یقینی بنانا میری ذاتی وابستگی ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں اِس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر یو ٹی کی اِنتظامیہ بزرگ شہریوں کی اِنفرادی ضروریات کے مطابق منصفانہ مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا،”میں ذاتی طور پر اس بات کو یقینی بناو¿ں گا کہ’ نظامی عدم مساوات اور رسائی میں رُکاوٹیں، چاہے وہ جسمانی ہوں، ڈیجیٹل ہوں یا سماجی ‘مکمل طور پر ختم کی جائیں۔“
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اِنٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم ( آئی ایس ایس ایس ) کے تحت آدھار کی نان سیڈنگ سے جڑے مسائل کے باعث زیر التوا¿ پنشن بقایاجات کی مد میں 6.14 کروڑ روپے کی رقم 12,660 مستحقین میں تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا۔ اِس اَقدام کا مقصد بزرگوں، بیواو¿ں اور جسمانی طور خاص اَفراد کی مالی شمولیت اور مدد کو یقینی بنانا ہے ۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود ایک انقلابی ایپ تیار کر رہا ہے تاکہ اہل بزرگ شہریوں کو پنشن سکیم سے مربوط کیا جا سکے۔