پیر, جون ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

پارس ہیلتھ سرینگر میں 24×7 لیول IIIاین آئی سی یو کا افتتاح

وادی میں ماں اور بچے کی نگہداشت میں نئی پیش رفت

by Srinagar Mail
22/06/2025
A A
پارس ہیلتھ سرینگر میں 24×7 لیول IIIاین آئی سی یو کا افتتاح
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر /21جون/ / پارس ہیلتھ سرینگر نے ”ماں اور بچے کی نگہداشت“سے متعلق جدید ترین سہولیات سے لیس شعبے کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے، جو خطے میں قبل از پیدائش اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ اس مربوط سہولت کا مرکزی حصہ ایک مکمل فعال لیول III نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) ہے، جو خاص طور پر ان بچوں کے لیے بنایا گیا ہے جو وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں یا کم وزن یا کسی طبی پیچیدگی کا شکار ہوتے ہیں۔نئے 5 بستروں پر مشتمل NICU کو جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جن میں CPAP سسٹمز، ہائی فریکوئنسی وینٹی لیٹرز، ٹرانسپورٹ انکیوبیٹرز اور پورٹیبل CPAP ڈیوائسز شامل ہیں۔ یہ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہتا ہے اور تجربہ کار نیونیٹولوجسٹ، تربیت یافتہ نرسوں اور مقامی ڈاکٹروں کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔اس موقعے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران پارس ہیلتھ سرینگر کے فیسیلٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتضیٰ حبیب نے ہسپتال میں شروع کئے گئے نئے یونٹ میں دستیاب سہولیات کی تفصیلات فراہم کیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی یہ کوشش ہے کہ لوگوں کو معیاری طبی سہولیات میسر رکھی جائیں اور نئے یونٹ کا افتتاح اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ڈاکٹر سجاد احمد بٹ( کنسلٹنٹ پیڈیا ٹرکس نیونیٹولوجی، پارس ہیلتھ سرینگر) کا کہنا تھا”یہ NICU ا±ن نوزائیدہ بچوں کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں پیدائش کے فوراً بعد انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، خصوصاً وہ جو وقت سے پہلے یا پیچیدہ طبی مسائل کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ہم اس یونٹ کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی کئی نوزائیدہ بچوں کا کامیاب علاج کر چکے ہیں۔ یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے کہ اب وادی کے خاندانوں کو اعلیٰ درجے کی نیونیٹل کیئر کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا، جس سے وقت اور پیسہ دونوں کی بچت ہوگی۔ ہم یہاں ہر بچے کو ایک بہتر آغاز دینے کےلئے پرعزم ہیں۔“اس یونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ماں اور بچے کی خدمات کو مربوط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جس سے تشخیص، زچگی اور بحالی تک مکمل نگہداشت فراہم کی جاتی ہے۔ اس سہولت میں ہائی رسک ڈیلیوری، بے درد زچگی کے اختیارات، چوبیس گھنٹے ماہر امراض نسواں کی دستیابی اور زچگی کے فوراً بعد بچوں کی طبی نگہداشت شامل ہے۔ڈاکٹر نذیفہ( کنسلٹنٹ امراض نسواں، پارس ہیلتھ سرینگر)نے بتایا”ہمیں ہائی رسک حاملہ خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں بروقت طبی مداخلت سے زندگی بچائی جا سکتی ہے۔ ہماری نیونیٹل اور گائناکولوجی ٹیموں کے درمیان قریبی تعاون سے ہم زچگی سے پہلے، دورانِ زچگی اور بعد میں درپیش کسی بھی پیچیدگی سے نمٹنے کےلئے پوری طرح تیار ہوتے ہیں۔ یہی تسلسل مریضوں کے اعتماد کا باعث بنتا ہے اور ماں اور بچے دونوں کی سلامتی کو یقینی بناتا ہے۔“ڈاکٹر وسیم یوسف( کنسلٹنٹ پیڈیا ٹرکس، پارس ہیلتھ سرینگر)نے بتایا”اس NICU کو منفرد بنانے والی چیز جدید آلات اور ایک پ±رعزم ٹیم کا امتزاج ہے۔ ہم ہر بچے کی حالت کے مطابق سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ علاج کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں، چاہے وہ تنفسی د±شواری ہو، سیپسس جیسی انفیکشن ہو، یا قبل از وقت پیدائش۔ ہر بچہ مختلف ہوتا ہے، اسی لئے اس کی دیکھ بھال کا طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ یہ یونٹ کشمیر میں نیونیٹل کیئر کے ارتقاءکی علامت ہے، جو مشکل وقت میں خاندانوں کے قریب مہارت اور ہمدردی لے کر آیا ہے۔“اس شعبے میں معاون خدمات میں NABH سے منظور شدہ کلینیکل پروٹوکولز، اندرونِ خانہ تشخیصی سہولتیں، مکمل لیبارٹری، بلڈ بینک، ایمرجنسی سرجیکل سہولیات، اور مخصوص ایمبولینس سروسز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ الٹراساو¿نڈ، ROP اسکریننگ، ویل بے بی کلینکس، حفاظتی ٹیکہ جات اور پیشہ ورانہ دودھ پلانے سے متعلق رہنمائی کی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔تقریبِ افتتاح میں شریک مہمانوں نے اس جدید یونٹ کا معائنہ کیا، عملے سے تبادلہ خیال کیا اور ا±ن نوزائیدہ بچوں کی صحتیابی کی کہانیاں سنیں جنہیں اس یونٹ میں بروقت نگہداشت ملی۔ اس سے اسپتال کی اعلیٰ درجے کی خدمات اور فوری اقدامات کی اہمیت اجاگر ہوئی۔اس افتتاح کے ساتھ پارس ہیلتھ سرینگر نے ایک بار پھر جموں و کشمیر میں ماں اور بچے کی نگہداشت کے معیار کو بلند کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، تاکہ اعلیٰ اور مربوط طبی خدمات زیادہ سے زیادہ خاندانوں کی دسترس میں آ سکیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ریاستی درجہ کی تاخیرہمیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Related Posts

ریاستی درجہ کی تاخیرہمیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ریاستی درجہ کی تاخیرہمیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

9کشمیری طلباءپر مشتمل پہلا قافلے ایران سے سرینگر پہنچ گیا

مرکز جموں و کشمیر سرکارامرناتھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم: شیخاوت

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا

جدید طرز پر آوارہ کتوں کی نسبندی سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے زیر غور

پدگام پورہ میں آورہ کتے کے حملے بعد خوف و ہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail