سرینگر: ۴۱،جولائی : : موسمیاتی ماہرین کی پیش گوئی کے عین مطابق پیرکو بعددوپہر سری نگر سمیت کشمیرکے بیشتر علاقوں میں ہلکی وتیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ کچھ علاقوں سے تیز ہوائیںچلنے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔یاد رہے موسمیاتی ماہرین اورموسمیاتی مرکز سری نگرنے بارشوںکاتازہ سلسلہ17جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ،اوراسی پیش گوئی یا تازہ موسم کاری کے پیش نظر کئی اضلاع کی انتظامیہ نے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے ۔اس دوران شام 5بجے شروع ہونے والی تیز بارشوں نے پھر ایک مرتبہ سیول لائنز سمیت سری نگرکے کئی علاقوںمیں نکاسی آب نظام کی پول کھول کر رکھ دی ،کیونکہ سڑکوں ،چوراہوں ،گلی کوچوں ،نکڑوں اور بازاروںمیں بارشوںکا پانی جمع ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق پیرکی صبح سے آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ سہ پہرکے وقت سری نگر سمیت شمال وجنوب علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا،پہلے ہلکی بارشوںسے شروعات ہوئی لیکن بعدازاں بارشوںنے ایسا زور پکڑ لیا کہ سری نگرسمیت تمام علاقوںمیں بازار خالی ہوگئے اور سڑکوں پر راہگیروںکی تعداد کافی کم ہوگئی ۔اس دوران بارشوں کا پانی جگہ جگہ جمع ہونے سے لوگوںکو عبور ومرور میں سخت دشواریوںکاسامنا کرنا پڑا ۔لولچوک اور سیول لائنز کے دوسرے بازاروں کے ساتھ ساتھ شہر خاص کے کئی علاقوں بشمول کرن نگرمیں بھی بارشوں کا پانی سڑکوں سے بہنے لگا ،جس وجہ سے لوگ مشکلات کا سامنا کرتے رہے ۔ابھی تک یعنی شام ساڑھے 6بجے تک سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں ہلکی اورتیز بارشوں کا سلسلہ جاری تھا ۔اُدھر موسمیاتی مرکز سری نگر نے پیرکی صبح جاری اپنی تازہ موسم کاری میں بتایاکہ 14سے17جولائی تک عام طور پرمطلع ابر آلود رہنے کےساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش،گرج چمک کےساتھ کئی مقامات پر تیز بارش اورچند مقامات پر موسلادھار بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔جبکہ18سے21جولائی تک بارشوں کا ایک نیاسلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے ،جس دوران بکھرے ہوئے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔موسمیاتی مرکز نے کہاکہ 14سے17جولائی کے دوران جموں ڈویژن کے الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے امکان کے ساتھ جموں وکشمیر کے چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ جس کے نتیجے میںکئی علاقوںمیں لینڈ سلائیڈنگ،مڈ سلائیڈنگ اور شوٹنگ سٹون کے ساتھ چند خطرناک مقامات پر شدید سیلاب کاخطرہ لاحق رہے گا۔دریں اثناءبارہمولہ انتظامیہ نے تیز بارش، تیز ہواو ¿ں کی پیش گوئی کے درمیان ایڈوائزری جاری کی۔نشیبی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو چوکس رہنے اور خطرناک علاقوں سے بچنے کی تاکید کی گئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش، تیز ہواو ¿ں، اور ممکنہ گرج چمک یا بادل پھٹنے کی پیش گوئی کے پیش نظر، بارہمولہ ضلع انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے رہائشیوں، خاص طور پر سیلاب زدہ اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں سے محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میںکہاکہ، محکمہ موسمیات، جموں و کشمیر کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی گئی موسم کی پیشن گوئی کے پیش نظر تیز بارش، تیز ہواو ¿ں کے ساتھ اور گرج چمک کے طوفان،بادل پھٹنے کے واقعات سمیت وادی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے مختلف علاقوں میں کااندیشہ لاحق ہے۔تمام رہائشیوں، خاص طور پر نالہ کے قریب رہنے والے، نشیبی، پہاڑی اور سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ درج ذیل حفاظتی اقدامات کی سفارش کی جاتی ہے، لوگوں کو نالہ، سیلاب زدہ علاقوں کے قریب جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ لوگوں کو ہنگامی سامان کو ہاتھ میں رکھنا چاہیے اور موسم کی مقامی تازہ کاریوں سے باخبر رہنا چاہیے۔ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ لوگوں کو چوکنا رہنا چاہیے اور حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دینا چاہیے۔ لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے اور اگر سفر کرنا ضروری ہے، تو انہیں یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس بارش کا مناسب سامان ہے اور احتیاط سے گاڑی چلانی چاہیے۔سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے لوگ، جو کہ پانی بھرنے کے لیے جانا جاتا ہے، مقامی حکام سے مشورہ کر کے محفوظ مقام کی تلاش کر سکتے ہیں۔ عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈ کے شکار علاقوں یا تیز بہنے والی ندیوں کے قریب نہ جائیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال میں، برائے مہربانی کنٹرول روم سے فون نمبر 01952-134343 پر رابطہ کریں،








