سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو کہاہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس ہفتے کے اوائل میں بادل پھٹنے اور ریکارڈ بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں،۔شاہ دو روزہ دورے پر آج شام کے آخر میں جموں پہنچنے والے ہیں اور توقع ہے کہ وہ پیر کو راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرنے سے پہلے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔انہوں نے کہا سرینگر جموں شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے20سے 25دن تک لگ سکتے ہیں انہوں نے کہا تاہم متبادل کو قابل آمد رفت بنالیا گیا ہے ۔کشمیر نیوشز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق 14 اگست سے کشتواڑ، کٹھوعہ، ریاسی اور رامبن اضلاع میں بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 33 کا پتہ نہیں چل سکا۔26اور27اگست کو ہونے والی ریکارڈ بارش نے بھی پورے خطے کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی جس سے سرکاری اور نجی انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔وزیر داخلہ یہاں صرف اور صرف شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور مرکز سے ہماری ضرورت کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں (بحران سے نمٹنے کے لیے)۔ ان کا کوئی اور مقصد نہیں ہے، اور وہ سیکورٹی یا ترقیاتی جائزہ کے لیے نہیں آ رہے ہیں۔جموں سری نگر قومی شاہراہ کے ساتھ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ادھم پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے، جو اتوار کو چھٹے دن بھی بند رہی، عبداللہ نے کہا کہ وہ راج بھون میں ہونے والی میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔ادھر کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعلی عمر عبدللہ نے بتایا کہ سرینگر جموںشاہراہ جس کو حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیما نے پر نقصان پہنچایا ہے کو بحال کرنے میں 20سے25دن لگ سکتے ہیں ،انہوں نے کہا بحالی کا کام جاری ہے ۔عمر عبد اللہ نے تاہم اس کے باجوو مغل روڑ کو گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال کیا گیا تاکہ یہاں کسی قسم کی پریشانی نہ ہقں۔انہوں نے کہا معائنہ کیا جارہا ہے کیوں کہ قومی شاہراہ کو متعدد مقامات پر نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ راج گڈ رام بن میں بادل پھٹنے کے بعدانتظامیہ کو روانہ کیا گیا ہے۔






