سید اعجاز
ترال//محکمہ دہی ترقی بلاک ترال کی جانب سے پنچایت حلقہ ماحچھہامہ Aمیں ایک گرام سبھا میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس دورانPMAYاسکیم کے تحت لائے گئے تمام کنبوں ور دیگر معزز لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران محکمہ دہی ترقی کا ایک پورا ٹیم بھی یہاں اس موقعے موجود رہا جنہوں نے منتخب افراد کے حوالے سے مقامی لوگوں اور دیگر متعلقین سے پرییارٹی لسٹ تیار کیا ہے۔ اس موقعے پرمحکمہ کے ملازمین اور لوگوں نے ترجیحات کو بھی عمل میں لایا گیا ۔تاہم مقامی لوگوں نے اس بات کو اجا گر کیا کہ کچھ مستحق افراد کونامعلوم وجوہات کی بناءپر پورٹل نے مسترد کیا ہے جس کی وجہ سے کچھ 100فیصدمستح کنبے سکیم سے باہر رہے لوگوں نے محکمہ دہی ترقی اور ضلع انتطامیہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ کوئی بھی مستحق یا غریب شہری سکیم کے فائدے سے محروم نہ رہے ۔اس میٹنگ میں پنچایت انسپکٹر جاوید احمد،پنچایت سیکٹری نذیر احمد پال سمیتدہی ترقی محکمے کے ساتھ ساتھ باقی دیگرمحکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔







