ہفتہ, جولائی ۴, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

سکینہ اِیتو نے ٹنگمرگ میں میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر بلاک ، ترہامہ میں سکول آڈیٹوریم اور لالپورہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اِفتتاح کیا

by Srinagar Mail
04/07/2026
A A
سکینہ اِیتو نے ٹنگمرگ میں میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر بلاک ، ترہامہ میں سکول آڈیٹوریم اور لالپورہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اِفتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ٹنگمرگ/وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے آج ممبر قانون ساز اسمبلی گلمرگ پیرزادہ فاروق احمد شاہ کی موجودگی میں سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال ٹنگمرگ میںمیٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر بلاک اور آپریشن تھیٹر، ہائیر سیکنڈری سکول ترہامہ میں آڈیٹوریم اور لالپورہ میں نئے طرز کے پرائمری ہیلتھ سینٹر (این ٹی پی ایچ اِی) کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ نے عوامی اِجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر بھر میں صحت، تعلیم اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال(ایس ڈِی ایچ) ٹنگمرگ میں میٹرنٹی اینڈ چائلد کیئر بلاک اور آپریشن تھیٹر کا اِفتتاح کرنے کے بعد اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کے لئے پُرعزم ہے کہ معیاری طبی سہولیات ہر شہری بالخصوص خواتین، بچوں اور دُور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ نئی طبی سہولیات سے زچہ و بچہ کی صحت کی خدمات میں نمایاں بہتری آئے گی، نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت مضبوط ہوگی، ایمرجنسی طبی خدمات میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی ضرورت کم ہوگی جس سے لوگوں کو اپنے علاقوں کے قریب بروقت علاج میسر آئے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت یونین ٹیریٹری میں جدید طبی بنیادی ڈھانچے، جدید طبی آلات اور بہتر سہولیات پر مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی کام عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دئیے جا رہے ہیں اور صحت و تعلیمی شعبوں کو مضبوط بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ ان کے ہر جائز مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دی جاتی رہے گی۔
بعد میں سکینہ ایتو نے ہائیر سیکنڈری سکول ترہامہ میں نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم کا اِفتتاح کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم ایک ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید تعلیمی بنیادی ڈھانچہ طالب علموں کو نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ نیا آڈیٹوریم تعلیم، اِختراع اور ہم نصابی سرگرمیوں کا ایک فعال مرکز ثابت ہوگا۔
اُنہوں نے لالپورہ میں نئے طرز کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کا بھی اِفتتاح کیااور اُنہوں نے وہاں بھی ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی طبی سہولیت سے مقامی آبادی کو معیاری بنیادی صحت خدمات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی اور یہ نچلی سطح پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ اس جدید طبی ڈھانچے سے بھرپور اِستفادہ کریں۔
سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی لالپورہ کی منعقدہ تقریب میں شرکت کی جبکہ ممبر اسمبلی گلمرگ پیرزادہ فاروق احمد شاہ دِن بھر کے پروگراموںکے دوران وزیر موصوفہ کے ہمراہ رہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیراعظم کا خصوصی پیغام پر مشتمل پمفلٹ نُن ون اور بال تل بیس کیمپوں میں شری اَمرناتھ جی یاترا کے یاتریوں میں تقسیم

Next Post

صدرشری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

Related Posts

پاکستان نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا،جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور درپردہ جنگ کو فروغ دےنے کی پالیسی جاری : وزیر اعظم نریندر مودی

امر ناتھ جی یاترا بھارت کے روحانی ورثے اور ثقافتی اتحاد کی لازوال علامت:نریندر مودی

جاوید رانا نے مینڈھر میں اے ٹی ایم کی سہولیت اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی نئی شاخ کا اِفتتاح کیا

جاوید رانا نے مینڈھر میں اے ٹی ایم کی سہولیت اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی نئی شاخ کا اِفتتاح کیا

ستیش شرما نے جموں سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

ستیش شرما نے جموں سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا

Next Post
صدرشری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

صدرشری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail