سری نگر/چیف الیکشن کمشنر (سی اِی سی) گیانیش کمار نے آج ضلع بڈگام کا دورہ کیا اور نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) میں بوتھ لیول اَفسران (بی ایل اوز)، الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران (اِی آر اوز)، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران (اے اِی آر اوز) اورالیکشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر فیلڈ اہلکاروں سے بات چیت کی ۔اُنہوں نے زمینی سطح پر اِنتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے تئیں ان کی لگن اور عزم کو سراہا۔یہ بات چیت چیف الیکشن کمشنر کے جموں و کشمیر کے تین روزہ سرکاری دورے کا حصہ تھی جس کا مقصد اِنتخابی عمل کا جائزہ لینا، فیلڈ اَفسران اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ¿ خیال کرنا اور یونین ٹیریٹری میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔سی اِی سی کے ہمراہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر سنجیو ورما اور ضلع الیکشن آفیسر (ضلع ترقیاتی کمشنر) بڈگام اطہر عامر بھی تھے۔ اِس موقعہ پر ضلعی اِنتظامیہ اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر بھی موجود تھے۔







