سری نگر/29جون 2026ئ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں’ رابطہ ‘میں متعدد قانون سازوں، عوامی وفود اور شعبہ صحت سے وابستہ وفود سے ملاقات کی جس کے دوران عوامی بہبود، ترقیاتی امور اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔
ممبر قانون ساز اسمبلی بیروہ شفیع احمد وانی کی قیادت میں ایک عوامی وفد جس میں بزرگ شہری، نوجوان نمائندگان، ماگام سے تعلق رکھنے والے شیعہ کمیونٹی کے اَفراد اور بیروہ ٹریڈرس فیڈریشن کے نمائندگان شامل تھے، نے وزیراعلیٰ کے سامنے مختلف ترقیاتی ضروریات، عوامی فلاحی معاملات اور حلقہ¿ انتخاب سے متعلق مسائل پیش کئے۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کے مسائل بغو رسُنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار اور مقررہ مدت کے اندر حل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے رُکن اسمبلی پہلگام الطاف احمد وانی اور شانگس۔اننت ناگ ایسٹ کے ممبر اسمبلی ریاض احمد خان سے بھی ملاقات کی جنہوں نے مختلف وفود کے مسائل وزیراعلیٰ کو گوش گزار کئے۔








