ہفتہ, جولائی ۴, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیراعظم کا خصوصی پیغام پر مشتمل پمفلٹ نُن ون اور بال تل بیس کیمپوں میں شری اَمرناتھ جی یاترا کے یاتریوں میں تقسیم

by Srinagar Mail
04/07/2026
A A
وزیراعظم کا خصوصی پیغام پر مشتمل پمفلٹ نُن ون اور بال تل بیس کیمپوں میں شری اَمرناتھ جی یاترا کے یاتریوں میں تقسیم
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری انگر/03جولائی 2026ئجموں و کشمیر اِنتظامیہ نے آج شری امرناتھ جی یاترا کے یاتریوں کے

لئے وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام پر مشتمل پمفلٹ نُن وَن اور بال تل بیس کیمپوں پر تقسیم کئے۔وزیر اعظم نے اَپنے پیغام میںشری امرناتھ جی یاترا پر روانہ ہونے والے تمام عقیدت مندوں کو دلی مُبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا اور اس یاترا کو ہندوستان کے عظیم روحانی ورثے، ثقافتی یکجہتی اور بے لوث خدمت کے جذبے کی ایک ابدی علامت قرار دیا ہے۔اُنہوں نے یاتریوں کے نام اَپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا میں شرکت ایک بڑی خوش نصیبی اور نہایت روحانی تجربہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہربرس گورو پورنیما کے مبارک موقعہ پر پہلی پوجا کے ساتھ شروع ہونے والی یہ یاترا ملک کے کونے کونے سے آنے والے عقیدت مندوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے جو بابا برفانی کے درشن اور آشیرواد حاصل کرنے کے لئے عقیدت کے ساتھ اس مقدس سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا برسوں کے دوران” کثرت میں وحدت “ کی زندہ مثال بن چکی ہے جو مختلف علاقوں، زبانوں اور روایات سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کو بھگوان مہادیو کی پوجا کے مشترکہ عزم کے ساتھ ایک جگہ جمع کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ یاترا سناتن ثقافت کی دیرپا طاقت کی عکاس ہے اور قوم کے روحانی و ثقافتی رِشتوں کو مزید مستحکم کرتی ہے۔
اُنہوں نے سالانہ یاترا کے مو¿ثر انتظام کے لئے شری امرناتھ جی شرائین بورڈ اور حکومت جموں و کشمیر کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے ہندوستانی فوج، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، جموں و کشمیر پولیس، ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسیوں، طبی عملے، اِنتظامی اَفسران، صفائی کارکنوں اور ان ہزاروں اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا جو یاترا کی حفاظت، سلامتی اور احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرتے ہیں۔
نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے لوگوںکی مہمان نوازی اور مقامی باشندوں و متعدد تنظیموں کی جانب سے یاترا راستوں پر لنگر اور خدمت کیمپ قائم کرکے انجام دی جانے والی رضاکارانہ خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔ اُنہوں نے اس بے لوث خدمت کی روایت کو ہندوستان کی تہذیبی اَقدار اور قدیم تصور ”سروے بھونتو سکھینہ“ (سبھی خوش رہیں) کی حقیقی عکاسی قرار دیا۔
اُنہوںنے یاتریوں سے تاکید کی کہ وہ اس برس کی شری امرناتھ جی یاترا کو ذِمہ دار شہری ہونے اور قومی خدمت کی مثال بنائیں اور درج ذیل پانچ عہد ضرور کریں:
صفائی برقرار رکھیں: صفائی کے تمام اصولوں پر عمل کریں اور یاترا کے راستوں کو صاف ستھرا اور کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے میں فعال کردار اَدا کریں۔
حفاظت کو یقینی بنائیں: اِنتظامیہ کی تمام جاری کردہ ہدایا ت پر سختی سے عمل کریں ، ٹریفک قوانین اور حفاظتی مشوروں کی پاسداری کریں، ناموافق موسمی حالات کے دوران محتاط رہیں اور پھسلن والے راستوں اور شدید سردی سے بچاو¿ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اِختیار کریں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

امر ناتھ جی یاترا بھارت کے روحانی ورثے اور ثقافتی اتحاد کی لازوال علامت:نریندر مودی

Related Posts

جاوید رانا نے مینڈھر میں اے ٹی ایم کی سہولیت اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی نئی شاخ کا اِفتتاح کیا

جاوید رانا نے مینڈھر میں اے ٹی ایم کی سہولیت اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی نئی شاخ کا اِفتتاح کیا

ستیش شرما نے جموں سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

ستیش شرما نے جموں سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ ‘ میں قانون سازوں اور عوامی وفود سے ملاقات کی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ ‘ میں قانون سازوں اور عوامی وفود سے ملاقات کی

وزیرا علیٰ نے جموں وکشمیر بائیر۔سیلر میٹ کا اِفتتاح کیا

وزیرا علیٰ نے جموں وکشمیر بائیر۔سیلر میٹ کا اِفتتاح کیا

چیف الیکشن کمشنر آف اِنڈیا تین روزہ سرکاری دورے پر سری نگر پہنچ گئے

چیف الیکشن کمشنر آف اِنڈیا تین روزہ سرکاری دورے پر سری نگر پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail