جموں/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی (ایس ایم وِی ڈِی یو) ککریال کٹراہ میں یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کی 37ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںوائس چانسلر ایس ایم وِی ڈِی یو پروفیسر پرگتی کمار،وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے، وائس چانسلر کشمیر پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر و چیئریں بورڈ آف مینجمنٹ احمد آباد یونیروسٹی پروفیسر پنکج چندرا، سابق ڈائریکٹر راجیور گاندھی اِنسٹی چیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی امیٹھی پروفیسر اے ایس کے سنہا، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج سنگھ گوڑ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، سی اِی او ، ایس ایم وِی ڈِی ایس بی سچ کمار واشیا۔رجسٹر ار ایس ایم وِی ڈِی یواجے کمار شرمااور ایگزیکٹیو کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔کونسل نے 200 بستروں پر مشتمل بوائز ہوسٹل کی جس کی مالی معاونت ایس ایم وِی ڈِی ایس بی کرے گا، اصولی منظوری دی اور اس کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اِس کے علاوہ دو نئے تعلیمی پروگراموں بی اے ایل ایل بی (آنرز) اور بی ٹیک ان فوڈ ٹیکنالوجی کے لئے بھی اصولی منظوری دی گئی نیز سائنس اور کامرس سٹریمز کے ساتھ ایل ایل بی پیش کرنے کے امکانات جانچنے کی تجویز دی گئی۔ مالی برس 2026-27 کے بجٹ تجاویز اور مالی برس 2024-25 کی حتمی آڈِٹ رپورٹ کو منظور کیا گیا اور قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں، ورکشاپوں اور تقریبات میں شرکت کرنے والے طالب علموں کے لئے مالی امداد میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔کونسل نے ایس ایم وِی ڈِی ایس بی کے تعاون سے یونیورسٹی کیمپس میں سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل و ترقی کی بھی منظوری دی تاکہ طالب علموں اور ملازمین کے لئے کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور فیصلہ کیا کہ اکیڈمک کونسل اور فائنانس کمیٹی کی مشاورت سے ایک قابلِ عمل آپریٹنگ ماڈل کی بنیاد پر یونیورسٹی کے لئے پانچ سالہ روڈ میپ حتمی شکل دیا جائے گا۔ ایگزیکٹویوکونسل نے یونیورسٹی کے مجوزہ ” کُل گیت “(ادارتی ترانہ )کو بھی منظور کیا۔






