راہی ریاض
گول// آج گول کے علاقہ سنگلدان میں جامعہ خدیجہ الکبری للبنات کے سالانہ جلسہ جس کی زیر صدارت الحاج مولانا نذیر احمد قاسمی کررہے تھے٬ بعنوان اسلام میں عورت کا مقام٬منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر
مولانا فتح محمد صاحب اور مقرر شیریں بیان مولانا سجاد احمد میر صاحب مشہور نعت خواں وادئے چناب حافظ ریاض السلام بانہالی مفتی قمرالدین رحیمی اور بھی کئے ایک علماء اسٹیج کی رونق بنے ہوئے تھے.. تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے ہیے: اس پر روشنی ڈالی, حضرت مولانا نذیر احمد قاسمی صاحب نے. آخر میں مہتمم جامعہ خدیجہ الکبری مفتی جاوید احمد صاحب نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا خاص کر حاجی امتیاز احمد شان صاحب کا جو کافی مصروفیات کے با وجود جلسہ میں تشریف لائے..