منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ”تعلیمی منتظمین اور کالجوں کے پرنسپلوں کی قائدانہ ترقی“ پر تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا

by Srinagar Mail
12/03/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ”تعلیمی منتظمین اور کالجوں کے پرنسپلوں کی قائدانہ ترقی“ پر تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/12مارچ2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج’ جموں و کشمیر کے تعلیمی منتظمین اور کالجوں کے پرنسپلوں قائدانہ ترقی‘ کے موضوع پر تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے کلیدی خطاب میں اس ورکشاپ کے اِنعقاد کے لئے جموں یونیورسٹی اور نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این آئی اِی پی اے) کی اِجتماعی کوششوں کی ستائش کی جس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 ءکی عمل آوری اور اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر ملک کے تعلیمی ماحولیاتی نظام میں اصلاحات کی قیادت کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”جموں و کشمیر یو ٹی اَپنے طلباءکو بہترین نصاب فراہم کرنے اور اُنہیں دُنیا کے بہترین لوگوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے علم اورہنر فراہم کرنے کے مقصد سے اعلیٰ تعلیم میں اِصلاحات کے لئے پُرعزم ہے۔“اُنہوںنے تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ اَپنے کیمپس کو ہنرمندی کی ترقی اور اختراع کے مرکز میں تبدیل کریں اور جموں کشمیر کے نوجوانوں کی لامحدود صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اَپنا اہم کردار ادا کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” آئیڈ یاز نئی دولت اور یونیورسٹیوں کو دانشورانہ املاک بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کو طلباءکی تخلیقی ، اِختراعی اور مثبت سماجی تبدیلی لانے کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔“
اُنہوں نے ممتاز ماہرین تعلیم اور اِداروں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل پر مبنی تعلیم کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لئے پانچ مقاصد اور ویژن پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ کلاس روموں کو تخیل کے قابل ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اکیسویںصدی میں ترقی کرنے کے لئے تعلیمی اِداروںکی توجہ تدریس نہیں بلکہ رہنمائی ہونی چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیم نصاب کے بجائے تخلیقی صلاحیتوں سے چلنی چاہیے۔ یہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے بارے میں ہونا چاہئے۔ یہ زیادہ مسابقتی معیشت کا بنیادی ذریعہ ہونا چاہئے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی اداروں کو بھی اس ماڈل کی پیروی کرنی چاہیے۔
اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اساتذہ کمیونٹی، طلباءاور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کوایک علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کریں اور وِکست بھارت @ 2047 کے ویژن میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے تیاریاں زوروں پر,الیکشن کمیشن نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع

Next Post

وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

تربوزہ کھانے کیلئے محفوظ ہے،لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں:: حکام

تربوزہ کھانے کیلئے محفوظ ہے،لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں:: حکام

543رُکنی لوک سبھا کیلئے7مراحل پر محیط انتخابی شیڈول کااعلان ،ملک بھرمیںاہل ووٹروں کی تعدادتقریباً97 کروڑ

543رُکنی لوک سبھا کیلئے7مراحل پر محیط انتخابی شیڈول کااعلان ،ملک بھرمیںاہل ووٹروں کی تعدادتقریباً97 کروڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail