سرینگر/16مارچ
محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی کمشنر شگوفہ جلال نے کہا کہ تربوزہ کے استعمال کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جانے کے بعد انہوں نے وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے جانچ کیلئے نمونے لیے ہیں۔تاہم جانچ کے بعد نتائج سے پتہ چلا ہے کہ تربوز کھانے کے لیے محفوظ ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ٹیسٹ رپورٹس میں کچھ بھی منفی نہیں آیا ہے اور ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔