منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

کورپشن میں ملوث تمام افراد کو اگلے5 سالوں میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: وزیر اعظم مودی

بدعنوانی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم، بدعنوان قوتیں بے نقاب ’بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم مجھ پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں، میرے پاس نہ تو گھر ہے اور نہ ہی ایک سائیکل‘ سرجیکل اسٹرائیک سے خوفزدہ پاکستانی لیڈر اب کانگریس شہزادہ کے وزیراعظم ہندوستان بننے کیلئے دُعاگو

by Srinagar Mail
04/05/2024
A A
ہماری حکومت مسلم بہن۔ بیٹیوں کے ساتھ ہے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۴ ،مئی:جے کے این ایس : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ این ڈی اے حکومت نے بدعنوان قوتوں کو بے نقاب کر دیا ہے، اور بدعنوانی میں ملوث تمام لوگوں کو اگلے 5 سالوں میں قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا نام لیے بغیر مودی نے کہا کہ کانگریس اور اپوزیشن انڈیا بلاک کے لیڈر بدعنوانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالتے ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے سیسائی علاقے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی بدعنوانی کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،اوربقول وزیراعظم مودی اگلے5 سالوں میں، بدعنوانی میں ملوث تمام لوگوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ انڈیا بلاک کے لیڈر، بدعنوانی میں گردن گہرے، دہلی اور رانچی سمیت ریلیاں نکالتے ہیں، بدعنوان لوگوں کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہیں، جو ان کے حقیقی کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے قبائلی اضلاع کی پسماندگی کے لیے بھی کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا، اور الزام لگایا کہ 2004 سے2014 تک یو پی اے کے دور حکومت میں اناج گوداموں میں سڑ جاتا تھا، جب کہ قبائلی بچے فاقہ کشی کی وجہ سے مر جاتے تھے۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ زمین کی کوئی طاقت غریبوں کو مفت راشن کی فراہمی کو نہیں روک سکتی ، یہ مودی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ غریبوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو، جو کانگریس کے دور حکومت میں صرف امیر لوگوں کے لیے تھا۔وزیر اعظم نے پارٹی کے ووٹ بینک کو بچانے کےلئے ماو ¿نوازوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر کانگریس پر بھی تنقید کی۔اس دوران وزیراعظم مودی نے جھارکھنڈ کے پلامو علاقے میں ایک اور انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے روز زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت کے سرجیکل اور فضائی حملوں نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور پڑوسی ملک کے رہنما اب دُعا کر رہے ہیں کہ کانگریس ’شہزادہ‘ ہندوستان کا وزیر اعظم بن جائے۔مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا نام لیے بغیر ان پر طنز کیا اور کہا کہ پڑوسی ملک اُنہیں وزیر اعظم کے طور پر چاہے گا لیکن ہندوستان ایک مضبوط ملک چاہتا ہے جس میں ایک مضبوط وزیر اعظم ہو۔انہوںنے مزید کہاکہ ’ماں بھارتی کی بے عزتی اب برداشت نہیں کی جائے گی‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہاکہ نئے ہندوستان کے سرجیکل اور فضائی حملوں نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا، جو کانگریس کے دور حکومت میں ہندوستان پر دہشت گرد حملوں کی حمایت کے لیے جانا جاتا تھا۔انہوں نے کہا”نیا ہندوستان جانتا ہے کہ دشمن کے علاقے میں کیسے گھسنا اور حملہ کرنا ہے“۔مودی کاکہناتھاکہ اب سرجیکل اور فضائی حملوں سے خوفزدہ، پاکستان میں لیڈر دعا کر رہے ہیں کہ کانگریس کا ’شہزادہ‘ بھارت کا وزیراعظم بن جائے۔انہوں نے رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ ایک ووٹ کی اہمیت کو تسلیم کریں، جس نے500 سال کی نسلوں کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد رام مندر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم مودی نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ وہ ’مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کےلئے آئین میں تبدیلی‘میں ’کانگریس کے کسی بھی عزائم ‘کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نریندر مودی کاکہناتھاکہ گزشتہ 25 سالوں میں بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم مجھ پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میرے پاس نہ تو گھر ہے اور نہ ہی ایک سائیکل لیکن بدعنوان جے ایم ایم اور کانگریس لیڈروں نے اپنے بچوں کے لیے بہت زیادہ دولت جمع کی۔ (ایجنسیاں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

الیکشن کو ریفرنڈم کا نام دینے والے جموںو کشمیر کو غلط راستے پر لے جانا چاہتے ہیں :الطاف بخاری

Next Post

آئی جی پی کشمیر نے مشترکہ سیکورٹی کوآرڈینیشن میٹنگ کی صدارت کی

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
آئی جی پی کشمیر کا بڈگام کا دورہ، جائزہ اجلاس کی صدارت کی

آئی جی پی کشمیر نے مشترکہ سیکورٹی کوآرڈینیشن میٹنگ کی صدارت کی

کہلیل سے ناگہ بل تک رابط سڑک کھنڈارت میں تبدیل

کشمیرمیں تعینات اکثرپنڈت ملازمین کی اپنی ڈیوٹیوں پر واپسی :صوبائی کمشنرکشمیرپی کے پول

امید ہے کہ الیکشن میں مداخلت کے لیے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی: پی کے پول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail