سید اعجاز
ترال//ترال میں کہلیل سے ناگہ نامی گاﺅں تک سڑک کا قریباً ایک کلو میٹر رابط سڑکھنڈارت میں تبدیل ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقے کے ماحچھامہ،ناگہ بل،زاری ہاڑ،باگندر ،برن پتھری اور کنگہ لورہ نامی گاﺅں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا مزکورہ سڑک جگہ جگہ پر کھنڈارت میں تبدیل ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے ۔ مسافروں نے بتایا سرکاری نے دو سال قبل ترال سے ناگہ بل تک7کلو میٹر سڑک کو پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر کرنے کو منظوری دی ہے ۔انہوں نے بتایا لیکن سڑک کوترال سے ناگہ بل کے بجائے شیر آباد سے کہلیل تک تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کا ایک کلو میٹر کو تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔سڑک پر چلنے والے ڈارئیوروں نے بتایا ہمیں کہلیل سے ناگہ بل تک جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہیں جہاں اکثر انہیں نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک کو مکمل تعمیر تک خستہ حال جگہوں پر مرمت کی جائے ۔تاکہ وسیع آبادی کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔