سرینگر /جموں کشمیر میںلوک سبھا انتخابات کی پانچ نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے جموں کشمیر میں 9مراکز اور دہلی میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان میں ایک دن باقی رہ جانے کے ساتھ جموں و کشمیر کے پانچ لوک سبھا حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے 9مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کے ووٹوں کی گنتی کیلئے دہلی میں ایک گنتی کا مرکز بھی قائم کیا گیا ہے ۔ منگل کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی، جموں کے ا±دھم پور اور جموں کی پارلیمانی سیٹوں کا بھی احاطہ کرتی ہے، 100 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرے گی، جن میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، دو سابق وزرائے اعلیٰ نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی شامل ہے جبکہ دیگر بڑی شخصیات میں سابق وزراءرمن بھلا اور کانگریس کے چودھری لال سنگھ، ڈی پی اے پی کے جی ایم سروڑی، نیشنل کانفرنس کے آغا روح اللہ مہدی اور میاں الطاف، اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم ایل اے انجینئر رشید تہاڑ جیل سے لڑ رہے ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ تمام 10 گنتی مراکز پر سیکورٹی اور عملہ کی تعیناتی سمیت تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔پورے جموں کشمیر میں لوک سبھا کی پانچ نشستوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر مشترکہ ووٹر ٹرن آو¿ٹ58.46 فیصد تھا جو پچھلے 35 سالوں میں سب سے زیادہ پولنگ میں شرکت ہے۔ا±دھم پور حلقہ میں ووٹوں کی گنتی جہاں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ مسلسل تیسری مدت کے لیے امیدوار ہیں کٹھوعہ کے سرکاری ڈگری کالج میں ہوگی۔سنگھ کے علاوہ، 11 دیگر امیدوار ہیں جن میں لال سنگھ، دو بار کے سابق ممبر اسمبلی جی ایم سروڑی بھی شامل ہیں۔ امیدواروں میں سے سات آزاد ہیں۔بارہمولہ حلقہ میں ووٹوں کی گنتی گورنمنٹ ڈگری کالج (بائیز)بارہمولہ میں ہوگی۔ اس حلقے میں عمر عبداللہ کا مقابلہ 21 امیدواروں سے ہے، جن میں لون اور راشد نمایاں ہیں۔ اس نشست پر 14 آزاد امیدواروں میں سے دو خواتین ہیں۔اننت ناگ راجوری حلقہ میں، جو طاقتور پیر پنجال رینج سے منقسم ہے، عہدیداروں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی گورنمنٹ ڈگری کالج (بائز) اننت ناگ اور گورنمنٹ پی جی کالج راجوری میں ہوگی۔ محبوبہ مفتی اس حلقے سے جیت کی خواہاں ہیں اور انہیں این سی کے میاں الطاف کی جانب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔بی جے پی کی حمایت یافتہ اپنی پارٹی کے ظفر منہاس سمیت 10 آزاد اور آٹھ دیگر امیدوار بھی ہیں۔سری نگر کے پارلیمانی حلقے میں ووٹوں کی گنتی، جس میں 16 آزاد امیدواروں سمیت سب سے زیادہ 24 امیدوار ہیں، ڈل جھیل کے کنارے واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہو گی۔ نیشنل کانفرنس کے روح اللہ، اپنی پارٹی کے میر اور پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر وحید پرہ اس حلقے سے مضبوط امیدوار ہیں۔جموں حلقے کے لیے ووٹوں کی گنتی، جہاں بی جے پی کے جگل کشور جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج اور گورنمنٹ ایم اے ایم کالج کے احاطے میں کی جائے گی۔ کانگریس کی جے اینڈ کے یونٹ کے ورکنگ صدر رمن بھلا، اس سیٹ سے میدان میں موجود 21 دیگر امیدواروں میں شامل ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ مائیگرنٹ پنڈتوںکے ووٹوں کی گنتی گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر، جموں، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، ادھم پور اور جے اینڈ کے ہاو¿س، نئی دہلی میں ہوگی۔