سید اعجاز
ترال//ترال کو اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ملانے والی اہم رابط سڑک پر ترال سے میکڈم بچھانے کام کام شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں پیر کے روز یہاں باضابط طور ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں دوران تحصیلدار ترال نے یہاں ربن کاٹ کر میکڈم بچھانے کا باضابط طور شروعات کی گئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ سڑک ترال اور اننت ناگ کے ساتھ ساتھ باقی علاقوں کو ملانے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا گزشتہ قریباً 2سال سے یہ سڑک پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر ہوئی ہے یہ سڑک14.5کلو میٹر لمبی ہے اور یہ سڑک 18کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوئی جو ترال سے شکار گارہ سے ہوتے ہوئے ایک درجن سے زیادہ گاﺅں دیہات کو سرینگر جموں شاہراہ تک آپس میں ملاتے ہیں ۔پروجیکٹ کے ٹھیکہ دار نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے انتہائی کم وقت کے اندر پوری سڑک پر میکڈم کو بچھایا جائے۔