سری نگر/03 جون2024ئ
لوک سبھا اِنتخابات 2024ء کے لئے 4 جون 2024 ءکو طے شدہ ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لئے کاﺅنٹنگ عملے کی دوسری رینڈمائزیشن آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
سری نگر لوک سبھا نشست کے تمام 18 اسمبلی حلقوں کے لئے جنرل اوبزرور مکل کمار اور کاو¿نٹنگ اوبزروروںکی موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر سری نگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی نگرانی میںکاﺅنٹنگ عملے کی رینڈمائزیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش مشرا بھی موجود تھے۔
دوران رینڈمائزیشن گاندربل، سری نگر، بڈگام (جزوی) اور پلوامہ اور شوپیاں (جزوی) اَضلاع کے 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل سری نگر پارلیمانی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی کے لئے ایس کے آئی سی سی سنتور میں تعینات کاﺅنٹنگ عملے کو ہال ﺅنٹنگ ہال مختص کئے گئے ہیں۔
اِس موقعہ پر نامزد 630 ملازمین کو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ہر ایک میں کاو¿نٹنگ سپروائزر، کاو¿نٹنگ اسسٹنٹ اور کاو¿نٹنگ مائیکرو اوبزرور شامل ہیں جو اَپنے متعلقہ کاو¿نٹنگ ہالوںمیں تعینات ہوں گے۔
کاﺅنٹنگ عملے کی تیسری اور آخری رینڈمائزیشن کل صبح ہوگی جس کے دوران ووٹوں کی گنتی کے لئے نامزد ملازمین کو کاﺅنٹنگ ٹیبل تفویض کئے جائیں گے۔
کاﺅنٹنگ عملے کی رینڈمائزیشن کو وقف سافٹ ویئر کے ذریعے سہولیت فراہم کی گئی تاکہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ بغیر اِنسانی مداخلت اِنتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق رینڈمائزیشن کے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔