راجوری :۴۲، جون:جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک دل دہلانے والے واقعے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی8 دن کی نوزائیدہ بیٹی کو تپتی دھوپ میں ایک خشک تالاب میں چھوڑ دیا جسکے نتیجے میں نوزائیدہ بچی گرمی، بھوک اور پیاس سے دم توڑ بیٹھی۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو اتوار کوضلع راجوری کے سندربنی تحصیل کے کڈما پرات گاو ¿ں میں تقریباً سوکھے تالاب میں ایک شیر خوار بچے کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی اور اس نے فوری طور پر اسے برآمد کرنے کے لئے ایک ٹیم بھیجی گئی۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران متوفی بچی کی والدہ شریفہ بیگم نے اپنے شوہر محمد اقبال پر جرم کا الزام لگایا۔ تاہم، یہ پتہ چلا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا تھا۔حکام نے کہا کہ اس کی وجہ سے تفتیش کاروں نے متوفی بچی کی ماں پر توجہ مرکوز کی، جسے بعد میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع نے کہاکہ خاتون پوچھ گچھ کے دوران ٹوٹ گئی اور اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔حکام کے مطابق شریفہ کا شوہراقبال کے ساتھ جھگڑا تھا اورشوہر کے اتھ معاملات طے کرنے کےلئے خاتون نے شیر خوار بچی کو براہ راست سورج کی روشنی میں خشک تالاب میں اکیلا چھوڑ اجس وجہ سے بچی کی موت واقعہ ہوئی اور اور بعد ازاں خاتون نے اس الزام شوہر پر ڈال دیا۔انہوں نے بتایا کہ شریفہ کے خلاف سندر بنی پولیس اسٹیشن میں قتل اور دیگر جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔