سری نگر/24 جون2024ئکمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں کاروباری ماحول تیزی سے بدل رہا ہے اور یہ ملک بھر میں سرمایہ کاری کے لئے اعلیٰ مقام کے طور پر اُبھر رہا ہے۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں گورنمنٹ آرٹس ایمپوریم میں جموںوکشمیر الیکٹرانِکس اینڈ آئی ٹی کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس کنکلیو کا اِنعقاد جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروموشن کونسل (اِی ایس سی) کے اِشتراک سے کیا ہے جس کا موضوع ” اِنوویٹ، اِنٹگریٹ :پیونیئرنگ آئی ٹی اینڈ الیکٹرانِکس اِن جے اینڈ کے “ تھا۔ اِس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر، ڈائریکٹر جے کے اِی ڈِی آئی راجندر کمار شرما، ڈائریکٹرصنعت و حرفت کشمیر خالد مجید، گلوبل چیئرمین اِی ایس سی سندیپ نرولا، چیئرمین اِی ایس سی ویر ساگر،صدر سی سی آئی جاوید احمد ٹینگا، این آئی ٹی، آئی یو ایس ٹی اور دیگر اِداروں کے فیکلٹی ممبران، آئی ٹی سیکٹر کی مختلف کمپنیوں کے نمائندگان، مختلف اِداروں کے طلبا¿ ، اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔