سوگام( کپواڑہ)/05 جولائی2024ئ
جموں و کشمیر کے لائبریری ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر یوٹی میں فائدہ مند پبلک لائبریری سہولیات کی رسائی کو بڑھانے اور وسیع کرنے کے لئے ایک جامع ایکشن پلان شروع کیا ہے تاکہ قارئین بِالخصوص دُور دراز علاقوں میں ، علم کے معیاری ذرائع تک رَسائی حاصل کرسکیں ۔
اِن باتوں کا اِظہارپرنسپل سیکرٹری سریش کمار گپتا نے کل شام ضلع کپواڑہ کے علاقے سوگام میں تجدید شدہ بارڈر بلاک لائبریری کے اِفتتاح کے بعد ایک اِجتماع سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
اِس موقعہ پرممبر ڈِی ڈِی سی کپواڑہ ناصر نذیر لون، ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ، جموں و کشمیرمحمد رفیع، ایڈیشنل ڈِپٹی کمشنر ہندواڑہ عزیز احمد،ایڈیشنل ڈِپٹی کمشنر کپواڑہ محمد رو¿ف رحمان، ایس ڈی ایم لولاب جاوید نسیم مسعودی اور ضلعی اِنتظامیہ اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پرنسپل سیکرٹری نے کہا ،” پورے جموں و کشمیر میں پبلک لائبریری کی سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پرمحکمہ لائبریریوں نے سرحدی علاقوں سمیت جموں وکشمیر یوٹی کے مختلف حصوں میں لائبریری کی عمارتوں کی تعمیر ، توسیع اور تزئین و آرائش کا آغاز کیا ہے تاکہ ان دُور دراز علاقوں میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر معیاری سیکھنے کے وسائل دستیاب ہوسکیں۔“
اُنہوں نے پبلک لائبریریوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر محکمہ لائبریریز اینڈ ریسرچ اور ضلعی اِنتظامیہ کی سراہنا کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے مختلف اختراعی اور تکنیکی مداخلتوں کے ذریعے جموں و کشمیر میں عوامی لائبریریوں کو دوبارہ ترتیب دینے اور ان کی تجدید کے لئے محکمہ لائبریریوں اور تحقیق کی طرف سے گزشتہ تین سالوں کے دوران کی گئی مسلسل کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ خوش آئندہے کہ محکمہ لائبریریز نے حال ہی میں یو ٹی میں لائبریریوں کو ایک