سرینگرک11 جولائی : سالانہ امر ناتھ یاتر خوش اسلوبی اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے جہاں جمعرات کی صبح جموں سے ایک اور قافلے کو کشمیر کے لئے رانہ کیا گیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ12روز کے روز19000سے زیادہ عقیدت مندوں نے مقدس گھپا پر حاضری دیکر شیو لنگم کے درشن کئے۔ کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق حکام نے بتایا مقدس گھپا کے علاقے میں بارش کے باوجود، جاری امرناتھ یاترا کے 12 ویں دن 19ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں نے ‘درشن’ کیا جب کہ جمعرات کو یہاں سے 4885یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر کے لیے روانہ ہوا۔بارشوں کے بیچ ‘بم بم بھولے’ کے نعرے لگاتے ہوئے 19631 یاتریوں نے بدھ کو کشمیر ہمالیہ میں سطح سمندر سے 3888میٹر بلندی پر واقع مقدس گھپا کے اندر شیو لنگم کا ‘درشن کیا ۔بدھ کے دن عقیدت مندوں کے گروپ میں دونوں کیمپوں میں یاتری موجود تھے – جنوبی کشمیر نونوان (پہلگام) بیس کیمپ اور شمالی کشمیر بالتل بیس کیمپ۔مقامی لوگ گھوڑے بان، پورٹر، گائیڈ فراہم کر کے یاتریوں کو ایک اہم مدد فراہم کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ کچھ بوڑھے یاتریوں کو اپالکی پراٹھا کر لے جا رہے ہیںحکام نے 48 کلومیٹر طویل پہلگام اور 14 کلومیٹر طویل بالتل-غار مزار کے محور دونوں پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔تقریباً 150 ’لنگر‘ (کمیونٹی کچن) جو 7000 سے زیادہ رضاکاروں کے ذریعے چلائے جاتے ہیں یاتریوں کو تازہ، صحت بخش کھانا پیش کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔اس دوران یاتریوں کے لئے کمنٹی کچن ٹرنزٹ کمپوں میں وسطی کشمیر کے گاندر بل اور جنوبی کشمیر کے میر بازار علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہوں۔امر ناتھ شرائن بورڑ ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میںیاترا کے لئے تما سہولیات کا انتظام کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا یاتر شروع ہونے سے اب تک2.50لاکھ یاتریوں نے اپنی یاتر مکمل کی ہے ۔ جمعرات کو 4885یاتری صبح3;5بجے جموں سے 86گاڑیوں کے پہلے قافلے میں 1894یاتری سوار تھے جبکہ دوسرے قافلے میں 105گاڑیوں میں شامل تھیں جن میں 2991یاتری سوار تھےدوسرے قافلے کو3.52پر جموں سے سخت حفاظتی بندو بست کے بیچ کشمیر کی طرف رانہ کیا گیا ۔حکام نے بتایا پہلا قافلہ باتل بیس کیمپ پہنچے گا جبکہ دسرا پہلگام ننون بیس کیمپ پر پہنچے گا۔