سرینگرکے این ایس26 جولائی : محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کی جانب سے رواں سال کی کھیل کود سرگرمیاں جاری ھے جس میں محکمہ کی جانب انٹر زونل ڈیسٹکٹ لیول انڈر 17 اور انڈر 14گرلز کے لئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع کے چھ زونوں سے ٹیموں کے 150کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے دو سو کے قریب کھلاڑی شرکت کر ررہے ہیں جس میں زون دمہال ہانجی پورہ _ زون ایچ سی گام زون کولگام , زون یاری پورہ ، زون قیمو اور زون دیوسر کے فٹبال اور ہینڈبال کے گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا انڈر17 میں زون یاری پورہ نے ٹائٹیل کو اپنے نام کیا جس میں انھوں نے زون دیوسر کو فائنل میچ میں شکست دی یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام مشتاق احمد پامپوری باظابطہ طور پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور ٹورنامنٹ میں خود نگرانی کر رہے ھے پامپوری نے کھلاڈیوں کو یقین دلایا کہ محکمہ کی جانب سے تمام سہولیات مہیا رکھی جارہی ھے اور آپ زیادہ سے زیادہ کھیل کود سرگرمیوں میں بڈچھڈ کر حصہ لے آخر پر کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کیں گئے