سرینگر جولائی : جنوبی کشمیر کے آری شن ڈکسم نامی جگہ پرکشتوارڑ سے آرہی ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں گاڑی میں سوار8افراد جاں بحق ہوئے ہیںذرائع نے بتایا جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار5بچے سمیت8افراد لقمہ اجل بن گئے جو سبھی ایک ہی گھر کے افراد خانہ تھے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کے روز کشتواڑ سے سنھن روڑ سے ہوتے ہوئے مر واہ جا رہی ایک سوفٹ کارزیر نمبرJK03H 901 ڈکسم سے قریب20کلو میٹر دور آری شن کے قریب حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار8افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔نمائندے نے بتایا کہ گاڑی میں سوار 5بچوں پولیس اہلکار سمیت8افراد جاں بحق ہوئے انہوں نے بتایا تمام مہلوک افراد ایک ہی گھر کے تھے جن کا پوسٹ مارٹم یس ڈی ایچ کوکرناگ میں کیا گیا ہے۔تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔پولیس نے جاں بحق افراد کی شناخت امتیاز احمد راتھر ولدغلام رسول ساکن مرہان کشتواڑ اور افروزہ بیگم زوجہ امتیاز احمد ساکن کشتواڑ،ریشما زوجہ ماجد،12سالہ اریبہ امتیاز،،10سالہ آنیہ جان،6سالہ ابان امتیاز دختران امتیاز احمد اور16سالہ مصیب ماجدولد ماجد احمد،8سالہ مشعل ماجد ولد ماجد احمد
کے طور کی گئی ہے ۔ایس ڈی ایم کوکر ناگ سہیل احمدنے بتایا یہ علاقہ نو نیٹ ورک زون ہے جہاں کوئی رابط نہیں ہے انہوں نے بتایا واقعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی بچاو کارروائیاں شروع کی گئی ہے انہوں نے بتایا محکمہ مال اور ایمولنس گاڑی کو روانہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ابتدائی طور معلوم ہے کہ یہ گاڑی کشتواڑ سے کشمیر آرہی تھی ۔پولیس اور انتظامیہ نے بچاو کارووائیاں بڑے پیمانے پر شروع کی تھی تاہم یہاں سبھی افراد گاڑی گہری کھائی میں جا گرنے سے موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے جائے واردات کا دورہ کیا ہے اور حالات کا جائزہ لیا اس واقعے کے بعدکشتواڑ میں صف ماتم بیچھ گئی کیوں کہ یہ مہلوکین کشواڑ سے تھے ۔۔۔