سرینگرمحکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکٹری آلوک کمار نے سنیچر کے روز بتایا شدید گرمی کے بیچ تعلیمی اداروں کے لئے دوبارہ گرمائی تعطیلات کے مطالبے کو پورا نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا سب گرمی جھیل رہی ہے اور اسی میں ہمیں کام چلانا ہے ۔تاہم انہوں نے کہا جس کو گرمی سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی4,5دن تک انہیں چھوٹ دی جا سکتی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق نسپل سیکٹری نے بتایا کہ ہیٹ ویو چل رہی ہے ہم نے چھٹی دی اس کو اضافہ بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا جب تک گرمی ہے تب تک سکول بند نہیں رکھ سکیں گے ۔انہوں نے کہا اس سے نظام بگڑ جائے گا اب سردی شروع ہوگی تو اس میں بھی اسکول بند کرنے پڑتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘اسکولوں میں جو کام کاج کا وقت ہے اس کو ہر حال میں چلنے دینا ہے’۔البتہ انہوں نے کہا کہ یہ بات ضرور ہے کہ اگر کسی کو گرمی سے دقت ہوتی ہے تو حاضری میں سختی نہیں کی جائے گی لیکن اسکول بند کرنا اس کا کوئی حل نہیں ہے’۔آلوک کمار نے بتایا سکول میں تمام سہولہات موجود ہیں انہوں نے بتایاابھی ہم وہاں نہیں پہنچے کہی سکولوں میں ائر کنڈشنر لگائیں گے ۔خیال رہے وادی کشمیر میںشدید گرمی کے باعث لوگ گرمائی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔کیوں کہ وادی کشمیر میں دہائیوں کے بعد سردی میں شدت کا اضافہ ہوا ۔