سید اعجاز
ترال//ترال میں فوج کے 42RRکی جانب سے سنیچر کے روزدو روزہ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا اہتمام کیا جس میں 200 کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کےمنتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے ساتھ ہی کشمیر کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب ترغیب دینا ہے۔اس موقع پر چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں جوش و خروش دیکھا گیا اور انہوں نے فوج کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ ترال کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد ہونے چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہو سکے۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر، یے ترال میں قائم فوجی بٹالین اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔